٣٥٣٥٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا المسعودي عن القاسم بن عبد الرحمن قال: بعث النبي صلى الله عليه و آله وسلم سوية فطلبوا رجلًا فصعد شجرة فأحرقوها بالنار. فلما قدموا على النبي صلى الله عليه و آله وسلم أخبروه بذلك، فتغير وجه رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وقال:"إني لم أبعث أعذب بعذاب اللَّه، إنما بعثت بضرب الرقاب وشد الوثاق" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم بن عبد الرحمن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک لشکر روانہ فرمایا: پس انہوں نے کسی آدمی کو تلاش کیا تو وہ درخت پر چڑھ گیا پس انہوں نے اس درخت کو آگ سے جلا ڈالا جب یہ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس واپس آئے، اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس بات کی خبر دی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا چہر ہ متغیر ہوگیا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: بیشک مجھے اس لیے نہیں بھیجا گیا کہ میں اللہ کے عذاب کے طریقے پر عذاب دوں۔ بیشک مجھے بھیجا گیا ہے گردنیں مارنے کے لیے اور مضبوطی سے باندھنے کے لیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35357]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35357، ترقيم محمد عوامة 33817)