☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من ينهى عن قتله في دار الحرب
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب السير← من ينهى عن قتله في دار الحرب
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 25
صفحة 1 من 2
حديث رقم: 33784 مصنف ابن أبي شيبة
٣٥٣٢٤ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير وأبو أسامة قالا: ثنا عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر قال: وُجدت امرأة مقتولة بعض مغازي رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، فنهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن قتل النساء والصبيان (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعض غزوات میں ایک عورت مردہ حالت میں پائی گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے سے منع فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35324]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35324، ترقيم محمد عوامة 33784)
حديث رقم: 33785 مصنف ابن أبي شيبة
٣٥٣٢٥ - حدثنا أبو خالد الأحمر (و) (١) عبد (الرحيم) (٢) بن سليمان عن حجاج عن الحكم عن مقسم عن ابن عباس أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم نهى عن قتل النساء (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورتوں کو قتل کرنے سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35325]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35325، ترقيم محمد عوامة 33785)
حديث رقم: 33786 مصنف ابن أبي شيبة
٣٥٣٢٦ - حدثنا إسماعيل بن علية عن أيوب قال: سمعت رجلًا يحدث (بمنى) (١) عن أبيه قال: بعث رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم سرية كنت فيها، قال: فنهانا أن نقتل العسفاء والوصفاء (٢) (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ایوب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وادی منی میں ایک شخص اپنے والد کے حوالہ سے نقل کر رہا تھا کہ اس کے والد نے فرمایا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک لشکر روانہ فرمایا: میں بھی اس لشکر میں موجود تھا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں خدمت گاروں اور غلاموں کے قتل کرنے سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35326]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35326، ترقيم محمد عوامة 33786)
حديث رقم: 33787 مصنف ابن أبي شيبة
٣٥٣٢٧ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن عبد الرحمن بن كعب عن عمه أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم لما بعثه إلى ابن أبي الحقيق نهاه عن قتل النساء والولدان (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن کعب اپنے چچا سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جب ابن ابی الحقیق کی طرف لشکر روانہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کو عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35327]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35327، ترقيم محمد عوامة 33787)
حديث رقم: 33788 مصنف ابن أبي شيبة
٣٥٣٢٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن علقمة بن مرثد عن سليمان بن بريدة عن أبيه قال: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم إذا بعث سرية أو جيشا قال:"لا تقتلوا وليدا" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب کوئی سریہ یا لشکر روانہ کرتے تو ارشاد فرماتے: بچوں کو قتل مت کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35328]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35328، ترقيم محمد عوامة 33788)
حديث رقم: 33789 مصنف ابن أبي شيبة
٣٥٣٢٩ - حدثنا وكيع قال: (ثنا) (١) سفيان (٢) (عن) (٣) أبي الزناد عن المرقع (بن عبد اللَّه) (٤) بن صيفي عن حنظلة الكاتب (٥) قال: غزونا مع ⦗٣٧٥⦘ (النبي) (٦) صلى الله عليه و آله وسلم فمررنا بامرأة مقتولة، وقد اجتمع عليها الناس، قال: فأفرجوا له فقال:"ما كانت هذه تقاتل فيمن يقاتل"، ثم قال لرجل:"انطلق إلى خالد ابن الوليد فقل له: إن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يأمرك يقول: لا تقتلن ذرية ولا عسيفًا" (٧) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حنظلہ کاتب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ غزوہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ تھے۔ ہمارا گزر ایک مقتولہ عورت پر ہوا اس حال میں کہ لوگ اس کے گرد جمع تھے۔ لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے جگہ کشادہ کی۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: یہ تو لڑائی کرنے والوں میں لڑائی نہیں کر رہی تھی! پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک آدمی کو کہا: کہ خالد بن ولید کے پا س جاؤ اور ان سے کہو: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تمہیں حکم دیتے ہیں کہ تم بچوں اور خدمت گاروں کو ہرگز قتل مت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35329]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35329، ترقيم محمد عوامة 33789)
حديث رقم: 33790 مصنف ابن أبي شيبة
٣٥٣٣٠ - حدثنا يحيى بن آدم قال: ثنا حسن بن صالح عن خالد بن (الغزر) (١) قال: حدثني أنس بن مالك قال: كنت سفرة أصحابي (٢) وكنا إذا (استنفرنا) (٣) نزلنا بظهر المدينة حتى يخرج إلينا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فيقول:"انطلقوا بسم اللَّه وفي سبيل اللَّه، تقاتلون أعداء اللَّه في سبيل اللَّه، لا تقتلوا شيخًا فانيًا، ولا طفلًا صغيرًا، ولا امرأة ولا تغلوا" (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اپنے ساتھیوں کا توشہ دان اٹھاتا تھا اور جب ہمیں اللہ کے راستہ میں بھیجا جاتا تھا تو ہم لوگ مدینہ کے قریب قیام کرتے تھے۔ یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لاتے۔ اور فرماتے: اللہ کے نام کے ساتھ، اللہ کے راستہ میں چلو… اللہ کے راستہ میں اللہ کے دشمنوں سے قتال کرنا۔ بہت زیادہ بوڑھے کو قتل مت کرنا۔ نہ ہی چھوٹے بچوں کو، اور نہ ہی عورت کو، اور نہ ہی خیانت کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35330]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35330، ترقيم محمد عوامة 33790)
حديث رقم: 33791 مصنف ابن أبي شيبة
٣٥٣٣١ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير قال: ثنا عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر قال: ⦗٣٧٦⦘ كتب عمر إلى أمراء الأجناد أن لا تقتلوا امرأة ولا صبيًا، وأن تقتلوا من جرت عليه (الموسى) (١) (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اجناد کے امیروں کی طرف خط لکھا کہ وہ عورت اور بچہ کو قتل مت کریں۔ اور جس پر استرا چلتا ہو یعنی بالغ کو قتل کردیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35331]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35331، ترقيم محمد عوامة 33791)
حديث رقم: 33792 مصنف ابن أبي شيبة
٣٥٣٣٢ - حدثنا محمد بن دفيل عن يزيد بن أبي زياد عن زيد بن وهب قال: أتانا كتاب عمر: لا تغلوا ولا تغدروا ولا تقتلوا وليدًا واتقوا اللَّه في الفلاحين (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زید بن وھب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا خط آیا: کہ تم خیانت مت کرنا، اور نہ ہی غداری کرنا، اور بچوں کو قتل مت کرنا، اور کسانوں کے بارے میں اللہ سے ڈرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35332]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35332، ترقيم محمد عوامة 33792)
حديث رقم: 33793 مصنف ابن أبي شيبة
٣٥٣٣٣ - حدثنا محمد بن فضيل عن يحيى بن سعيد قال: حدثت أن أبا بكر بعث جيوشا إلى الشام فخرج يتبع يزيد بن أبي سفيان فقال: إني أوصيك بعشر: لا تقتلن صبيا ولا أمرأة ولا كبيرا هرما، ولا تقطعن شجرا مثمرا، ولا (تخربن) (١) عامرا ولا (تعقن) (٢) شاة ولا (بقرة) (٣) (إلا) (٤) (لمأكلة) (٥) ، ولا تغرقن نخلا ولا (تحرقنه) (٦) ولا (تغل) (٧) ولا تجبن (٨) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے بیان کیا گیا کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے شام کی طرف لشکر بھیجے۔ آپ رضی اللہ عنہ نکلے اور یزید بن ابو سفیان کے پیچھے چل رہے تھے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یقینا میں تمہیں دس باتوں کی وصیت کرتا ہوں: تم بچوں کو ہرگز قتل مت کرنا، بچوں کو نہ ہی عورتوں کو اور نہ بہت ہی بوڑھیوں کو، اور تم پھلدار درخت مت کاٹنا۔ اور ہرگز آباد زمین کو برباد مت کرنا۔ اور ہرگز بکری اور گائے کو ذبح مت کرنا مگر صرف کھانے کے لیے۔ اور ہرگز کھجور کے درخت کو اوپر سری سے مت کاٹنا اور نہ ہی اس کو جلانا، اور نہ ہی خیانت کرنا، اور نہ ہی بزدلی دکھانا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35333]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35333، ترقيم محمد عوامة 33793)
حديث رقم: 33794 مصنف ابن أبي شيبة
٣٥٣٣٤ - حدثنا جرير بن عبد الحميد عن ليث عن مجاهد قال: لا يقتل في الحرب الصبي ولا (المرأة) (١) ولا الشيخ الفاني، ولا يحرق الطعام ولا النخل ولا تخرب البيوت، ولا يقطع الشجر المثمر.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت لیث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ نہیں قتل کیا جائے گا جنگ میں بچوں کو نہ ہی عورتوں کو اور نہ ہی بہت بوڑھے کو۔ نہ ہی کھانا جلایا جائے گا اور نہ ہی کھجور کے درخت کو، اور گھروں کو برباد بھی نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی پھلدار درخت کو کاٹا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35334]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35334، ترقيم محمد عوامة 33794)
حديث رقم: 33795 مصنف ابن أبي شيبة
٣٥٣٣٥ - حدثنا معاذ عن أشعث عن الحسن قال: كان يكره أن يقتل في دار الحرب الشيخ الكبير، والصغير، والمرأة، وكان يكره للرجل إن حمل من هؤلاء شيئًا معه فثقل عليه أن يلقيه في الطريق.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اشعث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری رحمہ اللہ دارالحرب میں بہت بوڑھے کو، اور بچوں کو اور عورت کے قتل کیے جانے کو مکروہ سمجھتے تھے۔ اور آپ رحمہ اللہ اس بات کو بھی مکروہ سمجھتے تھے کہ کوئی آدمی اپنے ساتھ ان میں سے کسی کو اٹھائے پس پھر ان کا اٹھانا اس پر بھاری ہوجائے تو ان کو راستہ میں پھینک دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35335]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35335، ترقيم محمد عوامة 33795)
حديث رقم: 33796 مصنف ابن أبي شيبة
٣٥٣٣٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن عبد الملك بن عمير قال: سمعت عطية القرظي يقول: غرضنا على النبي صلى الله عليه و آله وسلم يوم قريظة، فكان من أنبت (قتل) (١) ، ومن لم ينبت خُلي سبيله (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد الملک بن عمیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عطیہ قرظی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ غزوہ بنو قریظہ کے دن ہم لوگوں کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پیش کیا گیا پس جس کے زیر ناف بال اگے ہوئے تھے اس کو قتل کردیا گیا اور جس کے زیر ناف بال نہیں اگے تھے اس کا راستہ خالی چھوڑ دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35336]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35336، ترقيم محمد عوامة 33796)
حديث رقم: 33797 مصنف ابن أبي شيبة
٣٥٣٣٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن أبي فزارة عن عبد الرحمن بن أبي عمرة الأنصاري أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم مر على امرأة مقتولة، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من قتل هذه؟" فقال رجل: أنا يا رسول اللَّه، أردفتها خلفي فأرادت قتلي فقتلتها، فأمر بها فدفنت (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن ابو عمرہ انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک مقتولہ عورت پر گزر ہوا پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کو کس نے قتل کیا؟ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول 5! میں نے۔ اس کو میں نے اپنی سواری پر پیچھے بٹھایا تو اس نے مجھے مارنا چاہا پس میں نے اس کو مار دیا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس عورت کو دفنانے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35337]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35337، ترقيم محمد عوامة 33797)
حديث رقم: 33798 مصنف ابن أبي شيبة
٣٥٣٣٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا صدقة الدمشقي عن يحيى بن يحيى الغساني قال: كتبت إلى عمر بن عبد العزيز أسأله عن هذه الآية: ﴿وَقَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوا إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ﴾ [البقرة: ١٩٠] ، قال: فكتب ⦗٣٧٨⦘ إلي أن ذلك في النساء والذرية ومن لم ينصب (١) الحرب منهم.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن یحییٰ غسانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کو خط لکھ کر اس آیت کے بارے میں سوال کیا: ترجمہ: اور لڑو اللہ کی راہ میں ان لوگوں سے جو تم سے لڑتے ہیں، اور تم زیادتی نہ کرو، بیشک اللہ زیادتی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا؟ آپ رضی اللہ عنہ نے میری طرف خط لکھ کر جواب دیا اور فرمایا: بیشک یہ آیت عورتوں اور بچوں اور ا ن لوگوں کے بارے میں ہے جو ان میں سے جنگ نہیں چھیڑتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35338]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35338، ترقيم محمد عوامة 33798)
حديث رقم: 33799 مصنف ابن أبي شيبة
٣٥٣٣٩ - حدثنا كثير بن هشام قال: ثنا جعفر بن برقان قال: ثنا ثابت بن الحجاج الكلابي قال: قام أبو بكر في الناس فحمد اللَّه وأثنى عليه ثم قال: ألا لا يقتل الراهب (الذي) (١) في الصومعة (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ثابت بن حجاج کلابی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ لوگوں میں کھڑے ہوئے آپ رضی اللہ عنہ نے اللہ کی حمد و ثنا بیان کی پھر ارشاد فرمایا: خبردار! وہ راہب جو اپنے عبادت خانے میں ہو اس کو قتل نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35339]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35339، ترقيم محمد عوامة 33799)
حديث رقم: 33800 مصنف ابن أبي شيبة
٣٥٣٤٠ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن الزهري ومحمد بن علي عن يزيد بن هرمز قال: كتب نجدة إلى ابن عباس يسأله عن قتل الولدان، ويقول في كتابه: إن العالم صاحب موسى قد قتل الوليد، قال: فقال يزيد: أنا كتبت كتاب ابن عباس بيدي إلى نجدة: إنك كتبت تسأل عن قتل الولدان وتقول في كتابك: إن العالم صاحب موسى قد قتل الوليد، ولو كنت تعلم من الولدان ما علم ذلك (العالم) (١) من ذلك الوليد قتلته، ولكنك لا تعلم، قد نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن قتلهم فاعتزلهم (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت یزید بن ھرمز رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نجدہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو خط لکھ کر بچوں کو قتل کرنے کے متعلق سوال کیا اور اس نے اپنے خط میں لکھا کہ بلاشبہ ایک جاننے والے نے جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ساتھی تھے۔ انہوں نے بچہ کو قتل کیا تھا؟! یزید کہتے ہیں کہ میں نے اپنے ہاتھ سے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کا خط نجدہ کی طرف لکھا: کہ تو نے خط لکھ کر بچوں کو قتل کرنے کے متعلق پوچھا اور اپنے خط میں تو نے کہا کہ بلاشبہ ایک جاننے والے نے جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ساتھی تھے تحقیق انہوں نے بچہ کو قتل کیا تھا؟! اگر تم بھی بچوں کے بارے میں وہ بات جانتے ہوتے تو تم بھی اس کو قتل کردیتے۔ لیکن تم نہیں جانتے۔ تحقیق رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بچوں کو قتل کرنے سے منع فرمایا ہے۔ پس تم ان سے الگ تھلگ رہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35340]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35340، ترقيم محمد عوامة 33800)
حديث رقم: 33801 مصنف ابن أبي شيبة
٣٥٣٤١ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن عبيد اللَّه عن نافع عن أسلم مولى عمر أن عمر كتب إلى عماله ينهاهم عن قتل النساء والصبيان وأمرهم بقتل من جرت عليه (الموسى) (١) (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اسلم رحمہ اللہ جو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام ہیں فرماتے ہیں کہ حضر ت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے گورنروں کو خط لکھ کر انہیں عورتوں اور بچوں کے قتل کرنے سے منع کیا۔ اور ان کو حکم دیا کہ وہ بالغوں کو قتل کردیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35341]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35341، ترقيم محمد عوامة 33801)
حديث رقم: 33802 مصنف ابن أبي شيبة
٣٥٣٤٢ - حدثنا عبد الرحيم عن أشعث عن (أبي) (١) الزبير عن جابر بن عبد اللَّه قال: كانوا لا يقتلون تجار المشركين (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ صحابہ رضی اللہ عنہ م مشرکین کے تاجروں کو قتل نہیں کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35342]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35342، ترقيم محمد عوامة 33802)
حديث رقم: 33803 مصنف ابن أبي شيبة
٣٥٣٤٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن إسماعيل عن الحسن عن الأسود بن سريع قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ما بال أقوام بلغوا في القتل حتى قتلوا الولدان"، قال: فقال رجل من القوم: إنما هم أولاد المشركين، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أو ليس أخياركم إنما هم أولاد المشركين (١) ، إنه ليس (من) (٢) مولود يولد إلا على الفطرة حتى يبلغ فيعبر عن نفسه أو يهوده أبواه أو ينصرانه" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اسود بن سریع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لوگوں کو کیا ہوا کہ انہوں نے قتل میں مبالغہ کیا یہاں تک کہ انہوں نے بچوں کو بھی قتل کردیا؟! اس پر قوم میں سے ایک شخص بولا: وہ تو مشرکین کے بچے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: کیا تمہارے میں جو بہترین لوگ ہیں کیا وہ مشرکین کی اولاد میں سے نہیں ہیں؟! بیشک کوئی بھی بچہ پیدا نہیں ہوتا مگر فطرت اسلام پر یہاں تک کہ جب وہ بالغ ہوتا ہے تو اظہار ما فی الضمیر کرتا ہے، یا اس کے والدین اس کو یہودی یا نصرانی بنا دیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35343]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35343، ترقيم محمد عوامة 33803)