٣٥٣٢٩ - حدثنا وكيع قال: (ثنا) (١) سفيان (٢) (عن) (٣) أبي الزناد عن المرقع (بن عبد اللَّه) (٤) بن صيفي عن حنظلة الكاتب (٥) قال: غزونا مع ⦗٣٧٥⦘ (النبي) (٦) صلى الله عليه و آله وسلم فمررنا بامرأة مقتولة، وقد اجتمع عليها الناس، قال: فأفرجوا له فقال:"ما كانت هذه تقاتل فيمن يقاتل"، ثم قال لرجل:"انطلق إلى خالد ابن الوليد فقل له: إن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يأمرك يقول: لا تقتلن ذرية ولا عسيفًا" (٧) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حنظلہ کاتب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ غزوہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ تھے۔ ہمارا گزر ایک مقتولہ عورت پر ہوا اس حال میں کہ لوگ اس کے گرد جمع تھے۔ لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے جگہ کشادہ کی۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: یہ تو لڑائی کرنے والوں میں لڑائی نہیں کر رہی تھی! پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک آدمی کو کہا: کہ خالد بن ولید کے پا س جاؤ اور ان سے کہو: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تمہیں حکم دیتے ہیں کہ تم بچوں اور خدمت گاروں کو ہرگز قتل مت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35329]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35329، ترقيم محمد عوامة 33789)