☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الإغارة عليهم وتبييتهم بالليل
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب السير← في الإغارة عليهم وتبييتهم بالليل
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 7
Hadith No.: 33742 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٢٨١ - حدثنا عيسى بن يونس عن ابن عون قال: (كتبت) (١) إلى نافع أسأله عن دعاء المشركين قال: فكتب إلي أخبرني ابن عمر أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أغار على بني المصطلق وهم غارون ونعمهم (تسقى) (٢) على الماء، وكانت جويرية بنت الحارث مما أصاب، قال: وكنت في الخيل (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع رحمہ اللہ کو خط لکھ کر مشرکین کو دعوت دینے سے متعلق پوچھا: تو آپ رحمہ اللہ نے میری طرف جوا ب لکھا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما رحمہ اللہ نے مجھے خبر دی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بنو مصطلق پر حملہ کیا اس حال میں کہ وہ لوگ غافل تھے، اور ان کے مویشی پانی سے سیراب ہورہے تھے۔ اور حضرت جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا وہاں سے ملنے والے مال غنیمت میں سے تھیں۔ اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اور میں گھوڑوں میں تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35281]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35281، ترقيم محمد عوامة 33742)
Hadith No.: 33743 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٢٨٢ - حدثنا (وكيع عن) (١) عكرمة (بن) (٢) عمار اليمامي عن إياس ابن سلمة بن الأكوع عن أبيه قال: غزونا مع أبي بكر هوازن على عهد ⦗٣٥٨⦘ (النبي) (٣) صلى الله عليه و آله وسلم فأتينا ماء لبني فزارة فعرسنا (حتى إذا (كنا) ) (٤) (٥) عند (الصبح) (٦) (شننا) (٧) عليهم غارة (٨) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ قبیلہ ہوازن پر لشکر کشی کی ہم لوگ بنو فزارہ کی پانی کی جگہ پر آئے اور ہم نے وہاں رات گزاری۔ یہاں تک کہ جب صبح کا وقت آگیا تو ہم نے اچانک ان پر حملہ کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35282]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35282، ترقيم محمد عوامة 33743)
Hadith No.: 33744 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٢٨٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا صالح بن (أبي) (١) الأخضر عن الزهري عن عروة عن أسامة بن زيد قال: بعثني النبي صلى الله عليه و آله وسلم إلى قرية يقال لها: (يُبْنَى) (٢) فقال:"ائتها صباحا ثم (حرق) (٣) " (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے ایک بستی کی طرف بھیجا جس کا نام یبنی تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تم صبح کے وقت وہاں پہنچنا پھر اس کو جلا دینا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35283]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35283، ترقيم محمد عوامة 33744)
Hadith No.: 33745 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٢٨٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا عكرمة بن عمار عن إياس بن سلمة عن أبيه قال: غزونا مع أبي بكر هوازن فأتينا أهل ماء فبيتناهم فقتلنا منهم تسعة أو سبعة أهل أبيات (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ایاس بن سلمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت سلمہ رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: ہم نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ قبیلہ ہوازن پر لشکر کشی کی، ہم لوگ ان کی پانی کی جگہوں پر آئے ہم نے وہاں رات گزاری ہم نے وہاں مقیم نو یا سات افراد کو قتل کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35284]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35284، ترقيم محمد عوامة 33745)
Hadith No.: 33746 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٢٨٥ - حدثنا علي بن حفص عن محمد بن طلحة عن حميد عن أنس أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم سار إلى خيبر فانتهى إليها ليلًا، وكان النبي صلى الله عليه و آله وسلم إذا طرق قومًا لم (يغر) (١) عليهم حتى يصبح (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خیبر کی طرف چلے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وہاں رات کے وقت پہنچے۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کسی قوم کے پاس رات کے وقت پہنچتے تھے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان پر حملہ نہیں فرماتے تھے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم صبح کرلیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35285]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35285، ترقيم محمد عوامة 33746)
Hadith No.: 33747 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٢٨٦ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا شعبة عن أبي عمران الجوني عن رجل قال: كنا نغير عليهم فنصيب منهم وأبو موسى يسمع أصواتنا (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عمران رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے فرمایا: کہ ہم لوگ مشرکین پر حملہ کرتے تھے اور ہم ان سے مال حاصل کرلیتے تھے۔ اس حال میں کہ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ ہماری آواز سن رہے ہوتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35286]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35286، ترقيم محمد عوامة 33747)
Hadith No.: 33748 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٢٨٧ - حدثنا أبو أسامة عن النضر بن (عرني) (١) قال: كان عمر بن عبد العزيز يكتب إلى أمراء الأجناد ينهاهم عن إغارة الشتاء.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت نضر بن عربی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ اجناد کے امراء کو خط لکھ کر ان کو سردیوں میں حملہ کرنے سے روکتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35287]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35287، ترقيم محمد عوامة 33748)