٣٥٢٨١ - حدثنا عيسى بن يونس عن ابن عون قال: (كتبت) (١) إلى نافع أسأله عن دعاء المشركين قال: فكتب إلي أخبرني ابن عمر أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أغار على بني المصطلق وهم غارون ونعمهم (تسقى) (٢) على الماء، وكانت جويرية بنت الحارث مما أصاب، قال: وكنت في الخيل (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع رحمہ اللہ کو خط لکھ کر مشرکین کو دعوت دینے سے متعلق پوچھا: تو آپ رحمہ اللہ نے میری طرف جوا ب لکھا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما رحمہ اللہ نے مجھے خبر دی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بنو مصطلق پر حملہ کیا اس حال میں کہ وہ لوگ غافل تھے، اور ان کے مویشی پانی سے سیراب ہورہے تھے۔ اور حضرت جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا وہاں سے ملنے والے مال غنیمت میں سے تھیں۔ اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اور میں گھوڑوں میں تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35281]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35281، ترقيم محمد عوامة 33742)