☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
صحرائی زندگی کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب السير← صحرائی زندگی کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 33622 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥١٦٠ - حدثنا شريك عن المقدام بن شريح عن أبيه عن عائشة قالت: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يبدو إلى هذه التلاع (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان ٹیلوں کی طرف جایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35160]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35160، ترقيم محمد عوامة 33622)
حدیث نمبر: 33623 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥١٦١ - حدثنا أبو أسامة عن الأعمش عن إبراهيم قال: خرج علقمة وعبد الرحمن بن أبي (ليلى) (١) إلى بدو لهم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ رحمہ اللہ اور حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ اپنے خانہ بدوش قبیلہ کی طرف نکلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35161]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35161، ترقيم محمد عوامة 33623)
حدیث نمبر: 33624 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥١٦٢ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم قال: كان علقمة يتبدى إلى النجف.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ رحمہ اللہ جنگل کے ٹیلہ میں میقم ہوتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35162]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35162، ترقيم محمد عوامة 33624)
حدیث نمبر: 33625 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥١٦٣ - حدثنا أبو أسامة عن أبي العميس عن علي بن الأقمر قال: خرج مسروق وعروة بن المغيرة إلى بدو لهم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن اقمر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق رحمہ اللہ اور حضرت عروہ بن مغیرہ رحمہ اللہ اپنے خانہ بدوش قبیلے کی طرف نکلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35163]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35163، ترقيم محمد عوامة 33625)
حدیث نمبر: 33626 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥١٦٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا سعيد بن السائب الطائفي عن صالح بن سعد قال: خرجت مع عمر بن عبد العزيز إلى السويداء (متبديا) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت صالح بن سعد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر بن عبد العزیز کے ساتھ سویدا مقام کی طرف میں خانہ بدوش بن کر نکلا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35164]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35164، ترقيم محمد عوامة 33626)
حدیث نمبر: 33627 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥١٦٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن خالد عن معاوية بن (قرة) (١) قال: قال يقال: البداوة شهران، فمن زاد فهو (تعرب) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خالد فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ بن قرہ رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: یوں کہا جاتا تھا کہ خانہ بدوشی تو دو مہینہ تک ہوتی ہے اور جو اس سے زیادہ دیر تک رہے وہ دیہاتی بن جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35165]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35165، ترقيم محمد عوامة 33627)
حدیث نمبر: 33628 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥١٦٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن أبي موسى عن ابن (منبه) (١) عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من بدا جفا، ومن اتبع الصيد غفل" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو جنگل میں مقیم ہوتا ہے۔ وہ جفاکش بن جاتا ہے۔ اور جو شکار کا پیچھا کرتا ہے۔ وہ غافل ہوجاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35166]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35166، ترقيم محمد عوامة 33628)
حدیث نمبر: 33629 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥١٦٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا الأعمش عن إبراهيم قال: بدونا مع علقمة وكان عبد الرحمن بن أبي ليلى قريبًا منا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت علقمہ کے ساتھ صحرا میں مقیم ہوئے اور حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ بھی ان کے قریب ہی تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35167]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35167، ترقيم محمد عوامة 33629)
حدیث نمبر: 35164 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥١٦٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا سعيد بن السائب الطائفي عن صالح بن سعد قال: خرجت مع عمر بن عبد العزيز إلى السويداء (متبديا) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت صالح بن سعد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر بن عبد العزیز کے ساتھ سویدا مقام کی طرف میں خانہ بدوش بن کر نکلا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35164]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35164، ترقيم محمد عوامة 33626)