☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن لوگوں نے کہا: کہ مجوسیوں پر بھی جزیہ لاگو ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب السير← جن لوگوں نے کہا: کہ مجوسیوں پر بھی جزیہ لاگو ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 33313 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٨٣٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن قيس بن مسلم عن الحسن بن محمد ابن علي قال: كتب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم إلى مجوس هجر يعرض عليهم الإسلام، فمن أسلم قبل منه، ومن أبى ضربت عليه الجزية، على أن لا تؤكل لهم ذبيحة ولا تنكح لهم امرأة (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن محمد بن علی رضی اللہ عنہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ھجر کے مجوسیوں کو خط لکھا اور ان پر اسلام پیش کیا جو تو اسلام لے آیا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے اسلام کو قبول کرلیا۔ اور جس نے انکار کردیا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس پر جزیہ مقرر فرما دیا ان شرائط کے ساتھ کہ ان کا ذبیحہ نہیں کھایا جائے گا اور نہ ہی ان کی عورتوں سے نکاح کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34832]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34832، ترقيم محمد عوامة 33313)
حدیث نمبر: 33314 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٨٣٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن خصيف عن عكرمة أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم أخذ الجزية من مجوس البحرين (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بحرین کے مجوسیوں سے جزیہ لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34833]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34833، ترقيم محمد عوامة 33314)
حدیث نمبر: 33315 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٨٣٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا مالك بن أنس عن الزهري أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم أخذ الجزية من مجوس البحرين، (وأخذها) (١) عمر من مجوس أهل فارس، وأخذها عثمان من مجوس بربر (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
امام زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بحرین کے مجوسیوں سے جزیہ لیا۔ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ایران کے مجوسیوں سے جزیہ لیا۔ اور حضرت عثمان نے بربر کے مجوسیوں سے جزیہ لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34834]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34834، ترقيم محمد عوامة 33315)
حدیث نمبر: 33316 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٨٣٥ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن بجالة قال: (لم) (١) يكن عمر يأخذ الجزية من المجوس حتى شهد عبد الرحمن بن عوف أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أخذها من مجوس هجر (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بجالہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ مجوسیوں سے جزیہ نہیں لیتے تھے یہاں تک کہ حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے اس بات کی گواہی دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ھجر کے مجوسیوں سے جزیہ لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34835]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34835، ترقيم محمد عوامة 33316)
حدیث نمبر: 33317 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٨٣٦ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن أشعث بن سوار عن الزهري قال: أخذ رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم الجزية من مجوس أهل هجر، ومن يهود اليمن ونصاراهم، من كل حالم دينارا، وأخذ عمر الجزية من مجوس السواد وأخذ عثمان من مجوس مصر البربر الجزية (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
امام زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اہل ھجر کے مجوسیوں سے جزیہ لیا۔ اور یمن کے یہودیوں اور عیسائیوں میں سے ہر بالغ سے ایک دینار جزیہ لیا۔ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے سواد کے مجوسیوں سے جزیہ لیا۔ اور حضرت عثمان نے مصر میں بربری مجوسیوں سے جزیہ لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34836]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34836، ترقيم محمد عوامة 33317)
حدیث نمبر: 33318 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٨٣٧ - حدثنا ابن إدريس عن جعفر عن أبيه أن عمر بن الخطاب سأل عن جزية المجوس فقال عبد الرحمن بن عوف: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (يقول) (١) :"سنوا بهم سنة أهل الكتاب" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جعفر کے والد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مجوسیوں سے جزیہ لینے کے متعلق سوال کیا: تو حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ ان کے ساتھ اہل کتاب والا طریقہ جاری کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34837]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34837، ترقيم محمد عوامة 33318)
حدیث نمبر: 33319 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٨٣٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان ومالك بن أنس عن جعفر عن أبيه أن عمر بن الخطاب استشار الناس في المجوس في الجزية فقال عبد الرحمن بن عوف: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"سنوا بهم سنة أهل الكتاب" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جعفر رضی اللہ عنہ کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مجوسیوں سے جزیہ لینے کے بارے میں لوگوں سے مشورہ طلب کیا۔ تو حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ ان کے ساتھ اہل کتاب والا طریقہ جاری کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34838]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34838، ترقيم محمد عوامة 33319)