☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا: في الأجراس للدواب
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب السير← ما قالوا: في الأجراس للدواب
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 9
Hadith No.: 33258 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٧٧٥ - حدثنا محمد بن بشر ثنا (عبد اللَّه) (١) بن عمر عن نافع عن سالم عن أبي الجراح عن أم حبيبة عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"لا تصحب الملائكة رفقة فيها جرس" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ملائکہ اس جماعت کی صحبت اختیار نہیں کرتے جن کے پاس گھنٹی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34775]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34775، ترقيم محمد عوامة 33258)
Hadith No.: 33259 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٧٧٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا شريك عن سهيل بن أبي صالح عن أبيه عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا تصحب الملائكة رفقة فيها جرس ولا كلب" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ملائکہ اس شخص کی صحبت اختیار نہیں کرتے جس کے پاس گھنٹی ہو اور نہ اس شخص کی جس کے پاس کتا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34776]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34776، ترقيم محمد عوامة 33259)
Hadith No.: 33260 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٧٧٧ - [حدثنا وكيع قال: ثنا (موسى) (١) بن عبيدة عن ثابت مولى أم سلمة عن أم سلمة قالت: الملائكة لا تصحب رفقة فيها جلجل] (٢) (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ثابت حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام فرماتے ہیں کہ ام المؤمنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا: ملائکہ اس کی صحبت اختیار نہیں کرتے جس کے پاس گھنگرو ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34777]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34777، ترقيم محمد عوامة 33260)
Hadith No.: 33261 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٧٧٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا جعفر بن برقان عن يزيد بن الأصم قال: كانت عائشة تكره صوت الجرس (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یزید بن الاصم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا گھنٹی کی آواز کو ناپسند کرتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34778]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34778، ترقيم محمد عوامة 33261)
Hadith No.: 33262 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٧٧٩ - حدثنا ابن عيينة عن ابن أبي نجيح عن مجاهد قال: أتيت عبد الرحمن ابن أبي ليلى بتبر (فقال: هل) (١) (عسيت) (٢) أن تجعلها أجراسا فإنها تكره.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ کے پاس سونے کا بغیر ڈھلا ہوا ڈلا لے کر آیا تو آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: شاید کہ تو اس کی گھنٹیاں بنائے گا بیشک یہ تو مکروہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34779]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34779، ترقيم محمد عوامة 33262)
Hadith No.: 33263 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٧٨٠ - حدثنا يعلي بن عبيد قال: ثنا الأعمش عن عاصم بن أبي النجود عن ابن أبي ليلى قال: لكل جرس تبع من الجن.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عاصم بن ابی النجود رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: ہر گھنٹی شیطان کے چیلوں میں سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34780]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34780، ترقيم محمد عوامة 33263)
Hadith No.: 33264 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٧٨١ - حدثنا وكيع قال: ثنا هشام الدستوائي عن قتادة عن زرارة بن أوفى عن أبي هريرة قال: الملائكة لا تصحب رفقة فيها جرس (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زرارۃ بن اوفی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ملائکہ اس شخص کی صحبت اختیار نہیں کرتے جس کے پاس گھنٹی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34781]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34781، ترقيم محمد عوامة 33264)
Hadith No.: 33265 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٧٨٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا عبد اللَّه بن عامر الأسلمي قال: سمعت مكحولا يقول: إن الملائكة تمسح دواب الغزاة إلا دابة عليها جرس.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عامر الاسلمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: بیشک ملائکہ مجاہدین کے جانوروں کو صاف کرتے ہیں سوائے اس کے گھوڑے کو جس پر گھنٹی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34782]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34782، ترقيم محمد عوامة 33265)
Hadith No.: 33266 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٧٨٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا ثور عن خالد بن معدان قال: مروا على النبي صلى الله عليه و آله وسلم بناقة في عنقها جرس فقال:"هذه مطية شيطان" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت خالد بن معدان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کچھ لوگ ایک اونٹنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس سے لے کر گزرے جس کی گردن میں گھنٹی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: یہ شیطان کی سواری ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34783]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34783، ترقيم محمد عوامة 33266)