☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان روایات کا بیان جو گھوڑے کی دم تراشنے کے بارے میں منقول ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب السير← ان روایات کا بیان جو گھوڑے کی دم تراشنے کے بارے میں منقول ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 33240 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٧٥٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا ثور الشامي عن (الوضين) (١) بن عطاء قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا تحذفوا أذناب الخيل فإنها مذابها ولا تقصوا أعرافها فإنها دفاؤها" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت وضین بن عطاء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ گھوڑوں کی دمیں نہ تراشا کرو۔ پس بیشک یہ مکھیاں اڑانے کا آلہ ہیں اور نہ ہی ان کے گردن کے بال کاٹا کرو یہ ان کے لیے گرمائش کا سبب بنتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34756]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34756، ترقيم محمد عوامة 33240)
حدیث نمبر: 33241 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٧٥٧ - حدثنا شريك عن إبراهيم بن مهاجر عن إبراهيم أن عمر نهى عن خصاء الخيل، قال: وأراه قال: وعن حذف أذنابها (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے گھوڑے کو خصی کرنے سے منع فرمایا: آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: میری رائے ہے کہ ان کی دم کو تراشنے سے بھی منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34757]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34757، ترقيم محمد عوامة 33241)
حدیث نمبر: 33242 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٧٥٨ - حدثنا حاتم بن وردان عن برد عن مكحول أنه كان يكره أن تهلب الخيل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بُرد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول رحمہ اللہ مکروہ قرار دیتے تھے گھوڑے کے بالوں کو اکھیڑے جانے کو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34758]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34758، ترقيم محمد عوامة 33242)
حدیث نمبر: 33243 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٧٥٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا شريك عن إبراهيم بن المهاجر عن إبراهيم أو غيره عن عمر أنه قال: لا تحذفوا أذناب الخيل (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: تم لوگ گھوڑے کی دم کو مت تراشو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34759]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34759، ترقيم محمد عوامة 33243)