☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان روایات کا بیان جو عجمیوں کے بارے میں منقول ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفضائل← ان روایات کا بیان جو عجمیوں کے بارے میں منقول ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 33181 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٦٩٥ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر قال: شهد بدرًا ستة من الأعاجم، منهم بلال وتميم (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عامر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: غزوہ بدر میں چھ عجمیوں نے بھی شرکت کی۔ ان میں سے حضرت بلال رضی اللہ عنہ اور حضرت تمیم بھی تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34695]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34695، ترقيم محمد عوامة 33181)
حدیث نمبر: 33182 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٦٩٦ - حدثنا ابن عيينة عن (ابن) (١) أبي نجيح (عن أبيه) (٢) عن قيس بن سعد (رواية) (٣) قال: لو كان الدين معلقا بالثريا لتناوله ناس من أبناء فارس (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو نجیح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت قیس بن سعد رحمہ اللہ سے مروی ہے آپ رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: اگر دین ثریا ستارے پر بھی معلق ہوتا تو اہل فارس میں سے کچھ لوگ ضرور وہاں سے ا س کو حاصل کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34696]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34696، ترقيم محمد عوامة 33182)
حدیث نمبر: 33183 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٦٩٧ - حدثنا مروان بن معاوية عن عوف عن شهر عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لو كان الدين معلقًا بالثريا لتناوله ناس من أبناء فارس" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر دین ثریا ستارے پر بھی معلق ہوتا تو اہل فارس کے کچھ لوگ ضرور وہاں سے اس کو حاصل کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34697]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34697، ترقيم محمد عوامة 33183)
حدیث نمبر: 33184 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٦٩٨ - (١) [حدثنا وكيع قال: ثنا إسماعيل بن خالد عن قيس أن عمر بن الخطاب فرض (لأهل) (٢) بدر (لقريبهم) (٣) ومولاهم في خمسة آلاف خمسة آلاف وقال:"لأفضلنهم على من سواهم" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بدر میں شریک عربی اور اس کے غلام کے لیے پانچ پانچ ہزار کا حصہ مقرر فرمایا اور فرمایا: میں ضرور بالضرور اہل عرب کو ان کے سوا پر فضیلت دوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34698]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34698، ترقيم محمد عوامة 33184)