☽ 13 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما جاء في بني أسد
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الفضائل← ما جاء في بني أسد
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 4
حديث رقم: 33175 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٦٨٨ - حدثنا ابن إدريس عن إسماعيل عن الشعبي قال: أول من بايع يوم الحديبية أبو سنان الأسدي (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: غزوۂ حدیبیہ والے دن سب سے پہلے بیعت کرنے والے شخص حضرت ابو سنان اسدی رضی اللہ عنہ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34688]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34688، ترقيم محمد عوامة 33175)
حديث رقم: 33176 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٦٨٩ - حدثنا محمد بن الحسن قال: ثنا حماد بن سلمة عن عاصم بن بهدلة عن أبي وائل أن وقد بني أسد أتوا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"من أنتم؟" فقالوا: نحن بنو زنية، فقال:"أنتم بنو رشدة" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو وائل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ قبیلہ بنو اسد کا وفد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں آیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے پوچھا: تم کون لوگ ہو؟ انہوں نے عرض کیا: ہمارا تعلق قبیلہ بنو زِنَیَۃ سے ہے۔ اس پر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم تو بنو رشدہ ہو۔ (زنیہ سے زنا کی طرف ذہن منتقل ہونے کی وجہ سے بنو رشدہ لقب عطا فرمایا)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34689]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34689، ترقيم محمد عوامة 33176)
حديث رقم: 33177 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٦٩٠ - حدثنا محمد بن الحسن قال: ثنا الوليد عن سماك بن حرب قال: أدركت (ألفين) (١) من بني أسد قد شهدوا القادسية في ألفين، وكانت راياتهم في يد سماك صاحب المسجد (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ولید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سماک بن حرب رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: میں نے بنی اسد کے دو ہزار آدمیوں کو پایا جو قادسیہ کی جنگ میں شریک ہوئے تھے اور ان کے جھنڈے سماک صاحب مسجد کے ہاتھ میں تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34690]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34690، ترقيم محمد عوامة 33177)
حديث رقم: 33178 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٦٩١ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن عكرمة قال: جاء علي بسيفه فقال: ⦗١٩٨⦘ (خذيه حميدا) (١) ، فقال: النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"إن كنتَ أحسنتَ القتالَ اليومَ فقد أحسنه سهل بن حنيف وعاصم بن ثابت والحارث بن (الصمة) (٢) وأبو دجانة" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اپنی تلوار لائے اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: اس تعریف شدہ کو پکڑو۔ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آج کے دن تم نے شاندار قتال نہیں کیا تحقیق شاندار لڑائی تو سھل بن حنیف، عاصم بن ثابت، حارث بن الصمبہ اور ابو دجانہ رضی اللہ عنہ م نے لڑی۔ اور حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے غزوہ احد کے دن ارشاد فرمایا: کون شخص اس تلوار کو اس کے حق کے ساتھ پکڑے گا؟ حضرت ابو دجانہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں پکڑوں گا۔ اور تلوار پکڑی پھر اس کے ساتھ لڑے یہاں تک کہ تلوار کو واپس لائے اس حال میں کہ و ہ ٹیڑھی ہوچکی تھی۔ اور فرمایا: اے اللہ کے رسول 5! کیا میں نے اس کا حق ادا کردیا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ہاں!۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34691]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34691، ترقيم محمد عوامة 33178)