٣٤٦٩١ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن عكرمة قال: جاء علي بسيفه فقال: ⦗١٩٨⦘ (خذيه حميدا) (١) ، فقال: النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"إن كنتَ أحسنتَ القتالَ اليومَ فقد أحسنه سهل بن حنيف وعاصم بن ثابت والحارث بن (الصمة) (٢) وأبو دجانة" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اپنی تلوار لائے اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: اس تعریف شدہ کو پکڑو۔ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آج کے دن تم نے شاندار قتال نہیں کیا تحقیق شاندار لڑائی تو سھل بن حنیف، عاصم بن ثابت، حارث بن الصمبہ اور ابو دجانہ رضی اللہ عنہ م نے لڑی۔ اور حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے غزوہ احد کے دن ارشاد فرمایا: کون شخص اس تلوار کو اس کے حق کے ساتھ پکڑے گا؟ حضرت ابو دجانہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں پکڑوں گا۔ اور تلوار پکڑی پھر اس کے ساتھ لڑے یہاں تک کہ تلوار کو واپس لائے اس حال میں کہ و ہ ٹیڑھی ہوچکی تھی۔ اور فرمایا: اے اللہ کے رسول 5! کیا میں نے اس کا حق ادا کردیا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ہاں!۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34691]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34691، ترقيم محمد عوامة 33178)