☽ 8 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان روایات کا بیان جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے متعلق باز رہنے سے متعلق ذکر کی گئیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفضائل← ان روایات کا بیان جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے متعلق باز رہنے سے متعلق ذکر کی گئیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 16
حدیث نمبر: 33071 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٥٨٣ - حدثنا أبو معاوية ووكيع عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي سعيد قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا تسبوا أصحابي، فوالذي نفسي بيده لو أن أحدكم أنفق مثل أحد ذهبًا ما أدرك مد أحدهم ولا نصيفه" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میرے اصحاب کو گالی مت دو۔ پس قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے۔ اگر تم میں سے کوئی شخص احد پہاڑ کے برابر سونا بھی خرچ کرے تو ان کے خرچ کیے ہوئے ایک مد کو اور نہ ہی اس کے نصف کو پہنچ سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34583]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34583، ترقيم محمد عوامة 33071)
حدیث نمبر: 33072 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٥٨٤ - حدثنا حسين بن علي عن أبي موسى عن الحسن قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم لأصحابه:"أنتم في الناس كالملح في (الطعام) (١) " (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے اصحاب سے ارشاد فرمایا: تم لوگوں میں ایسے ہی ہو جیسے کھانے میں نمک: راوی کہتے ہیں: پھر حضرت حسن رحمہ اللہ نے فرمایا: کھانا بغیر نمک کے اچھا نہیں ہوتا، پھر اس کے بعد حضرت حسن رحمہ اللہ نے فرمایا: اس قوم کا کیا ہوگا جس کا نمک جاتا رہے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34584]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34584، ترقيم محمد عوامة 33072)
حدیث نمبر: 33073 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٥٨٦ - حدثنا حسين بن علي عن مجمع بن يحيى عن سعيد بن أبي بردة (عن أبي بردة) (١) عن أبيه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أصحابي أمنة لأمتي، فإذا ذهب أصحابي أتى أمتي ما يوعدون" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو بردہ رحمہ اللہ کے والد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرے صحابہ میری امت کے بھروسے کے لوگ ہیں۔ پس جب میرے صحابہ چلے جائیں گے تو میری امت کو جن چیزوں سے ڈرایا گیا ہے وہ واقع ہوجائیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34586]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34586، ترقيم محمد عوامة 33073)
حدیث نمبر: 33074 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٥٨٧ - حدثنا أبو الأحوص عن منصور عن إبراهيم عن عبيدة عن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"خير أمتي القرن الذين يلوني، ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم، ثم يجيء قوم تسبق شهادة أحدهم يمينه، ويمينه شهادته" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری امت کا بہترین زمانہ وہ ہے جو میرے ساتھ ملا ہوا ہے۔ پھر وہ زمانہ ہے جو ان صحابہ رضی اللہ عنہ م کے ساتھ ملا ہوا ہے۔ پھر وہ لوگ جو ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ پھر ایک قوم آئے گی جس میں ایک شخص کی گواہی اس کی قسم سے سبقت لے جائے گی اور اس کی قسم اس کی گواہی سے سبقت لے جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34587]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34587، ترقيم محمد عوامة 33074)
حدیث نمبر: 33075 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٥٨٨ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن أبيه عن جده عن جعدة بن هبيرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"خير الناس قرني، ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم، ثم الأخر أردى" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جعد . بن ھبیرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لوگوں میں سب سے بہترین میرے زمانے کے لوگ ہیں۔ پھر وہ لوگ جو ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، پھر وہ لوگ جن کا زمانہ ان کے ساتھ ملا ہوا ہو، پھر دوسرے لوگ ردی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34588]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34588، ترقيم محمد عوامة 33075)
حدیث نمبر: 33077 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٥٨٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا الأعمش قال: ثنا هلال بن (يساف) (١) قال: سمعت عمران بن حصين يقول: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"خير الناس قرني، ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم، (ثم الذين يلونهم) (٢) " (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بہترین لوگ میرے زمانہ کے ہیں پھر وہ لوگ جو ان کے ساتھ ملے ہوئے ہوں گے پھر وہ لوگ جو ان کے ساتھ ملے ہوئے ہوں گے، پھر وہ لوگ جو ان کے ساتھ ملے ہوئے ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34589]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34589، ترقيم محمد عوامة 33077)
حدیث نمبر: 33078 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٥٩٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن أبي جمرة قال: حدثني زهدم بن مضرب قال: سمعت عمران بن حصين يحدث أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم كان يقول:"إن خيركم قرني، ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم"، فلا أدري قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم: بعد قرنه مرتين أو ثلاثًا (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرمایا کرتے تھے۔ بیشک تم میں بہترین لوگ میرے زمانہ کے لوگ ہیں۔ پھر وہ لوگ جو ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں پھر وہ لوگ جو ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ راوی فرماتے ہیں: کہ میں نہیں جانتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے زمانہ کے بعد دو مرتبہ یہ جملہ ارشاد فرمایا یا تین مرتبہ؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34590]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34590، ترقيم محمد عوامة 33078)
حدیث نمبر: 33079 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٥٩١ - حدثنا يحيى بن يعلى التيمي عن عبد الملك بن عمير عن قبيصة بن جابر قال: خطبنا عمر بباب الجابية فقال: إن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قام فينا كمقامي فيكم ثم قال:"أيها الناس اتقوا اللَّه في أصحابي، ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم، ثم ⦗١٧٠⦘ (يفشو) (١) الكذب (وشهادات) (٢) الزور" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قبیصہ بن جابر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ہمیں جابیہ کے دروازے پر کھڑے ہو کر خطاب کیا اور ارشاد فرمایا: بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے درمیان ایسے کھڑے ہوئے جیسا کہ آج میں تمہارے درمیان کھڑا ہوا ہوں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اے لوگو! میرے صحابہ رضی اللہ عنہ م کے بارے میں اللہ سے ڈرو، پھر ان لوگوں کے بارے میں جو ان سے ملے ہوئے ہیں، اور پھر ان لوگوں کے بارے میں بھی جو ان سے ملے ہوئے ہوں۔ پھر جھوٹ اور جھوٹی شہادت پھیل جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34591]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34591، ترقيم محمد عوامة 33079)
حدیث نمبر: 33080 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٥٩٢ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عاصم عن خيثمة عن النعمان ابن بشير عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"خير الناس قرني، ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم، (ثم الذين يلونهم) (١) ، ثم يأتي قوم تسبق شهادتهم أيمانهم وأيمانهم شهادتهم" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بہترین لوگ میرے زمانے کے لوگ ہیں پھر وہ لوگ جو ان کے ساتھ ملے ہوئے ہوں گے پھر وہ لوگ جو ان کے ساتھ ملے ہوں گے۔ پھر ایک قوم آئے گی جس کی گواہی ان کی قسموں پر سبقت لے جائے گی۔ اور ان کی قسمیں ان کی گواہیوں پر سبقت لے جائیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34592]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34592، ترقيم محمد عوامة 33080)
حدیث نمبر: 33081 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٥٩٣ - حدثنا عفان قال: ثنا حماد بن سلمة عن الجريري عن أبي نضرة عن عبد اللَّه بن مولة قال: كنت أسير مع (أبي بردة) (١) الأسلمي فقال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"خير هذه الأمة القرن الذي بعثت فيهم، ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم، ثم (الذين يلونهم) (٢) ، ثم يكون فيهم قوم تسبق شهادتهم أيمانهم، ⦗١٧١⦘ وأيمانهم شهادتهم" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مَوَلہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت بریدہ اسلمی رضی اللہ عنہ کے ساتھ چل رہا تھا کہ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا: اس امت کے بہترین افراد اس زمانے کے لوگ ہیں جس میں مجھے مبعوث کیا گیا پھر وہ لوگ ہیں جو ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں پھر وہ لوگ جو ان کے ساتھ ملے ہوئے ہوں گے پھر وہ لوگ جو ان کے ساتھ ملے ہوئے ہوں۔ پھر ایک ایسی قوم ہوگی جن کی گواہیاں ان کی قسموں پر سبقت لے جائیں گی اور ان کی قسمیں ان کی گواہیوں پر سبقت لے جائیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34593]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34593، ترقيم محمد عوامة 33081)
حدیث نمبر: 33082 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٥٩٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن (نسير) (١) بن (ذعلوق) (٢) قال: سمعت ابن عمر يقول: لا تسبوا أصحاب (محمد) (٣) صلى الله عليه و آله وسلم فلمقام أحدهم ساعة خير من عمل أحدهم عمره (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نسیر بن ذعلوق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو یوں فرماتے ہوئے سنا: کہ تم لوگ محمد 5 کے اصحاب کو گالیاں مت دو۔ کیونکہ ان میں سے کسی ایک کا اللہ کی راہ میں ایک گھڑی کھڑا ہونا تمہارے میں سے ایک کی عمر بھر کی عبادت سے کہیں بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34594]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34594، ترقيم محمد عوامة 33082)
حدیث نمبر: 33083 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٥٩٥ - حدثنا ابن نمير قال: ثنا الأعمش عن أبي إسحاق عن عمرو بن شرحبيل قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"خير الناس قرني، ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم، ثم يجيء أقوام يعطون الشهادة قبل أن يسألوها" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شرحبیل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بہترین لوگ میرے زمانے کے لوگ ہیں، پھر وہ لوگ جو ان کے ساتھ ملے ہوئے ہوں گے، پھر وہ لوگ جو ان کے ساتھ ملے ہوئے ہوں گے، پھر ایسے لوگ آئیں گے جو سوال کرنے سے پہلے ہی گواہیاں دے دیا کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34595]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34595، ترقيم محمد عوامة 33083)
حدیث نمبر: 33084 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٥٩٦ - حدثنا زيد بن الحباب قال: ثنا عبد اللَّه بن العلاء أبو الزبير الدمشقي قال: ثنا عبد اللَّه بن عامر عن واثلة بن الأسقع قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا تزالون بخير ما دام فيكم من رآني وصاحبني، واللَّه لا تزالون بخير ما دام فيكم من رأى من رآني وصاحب من صاحبني، (واللَّه لا تزالون بخير ما دام فيكم من رأى من رأى من ⦗١٧٢⦘ رآني، وصاحب من صاحب من صاحبني) (١) " (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ ہمیشہ خیر میں رہو گے جب تک تم میں مجھے دیکھنے والا اور میری صحبت اختیار کرنے والا موجود ہو۔ اللہ کی قسم! تم لوگ ہمیشہ خیر میں رہو گے جب تک تم میں وہ شخص ہو جس نے میری زیارت کرنے والے کو دیکھا اور میری صحبت اختیار کرنے والے کی صحبت اختیار کی، اور اللہ کی قسم! تم لوگ ہمیشہ خیر میں رہو گے جب تک تمہارے میں وہ شخص موجود ہو جس نے زیارت کی میرے صحابی کو دیکھنے والے کی اور میرے صحابی کی صحبت اختیار کرنے والے کی صحبت اختیار کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34596]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34596، ترقيم محمد عوامة 33084)
حدیث نمبر: 33085 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٥٩٧ - حدثنا وكيع عن هشام عن أبيه عن عائشة قالت: أُمروا بالاستغفار لأصحاب محمد صلى الله عليه و آله وسلم فسبوهم (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ لوگوں کو اصحاب رضی اللہ عنہ محمد 5 کے لیے استغفار کا حکم دیا گیا تھا اور تم لوگ ان کو گالیاں دیتے ہو!!! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34597]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34597، ترقيم محمد عوامة 33085)
حدیث نمبر: 33086 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٥٩٨ - حدثنا أبو معاوية عن محمد بن خالد عن عطاء قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من سب أصحابي فعليه لعنة اللَّه" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے میرے صحابی کو گالی دی پس اس پر اللہ کی لعنت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34598]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34598، ترقيم محمد عوامة 33086)
حدیث نمبر: 33087 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٥٩٩ - حدثنا حسين بن علي عن عمر بن ذر قال: إني لقائم مع الشعبي ذات يوم فأتاه رجل فقال: ما تقول في علي وعثمان؟ فقال: إني لغني أن يطلبني علي وعثمان يوم القيامة بمظلمة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن ذر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں ایک دن امام شعبی رحمہ اللہ کے ساتھ کھڑا تھا کہ ان کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے پوچھا: آپ رحمہ اللہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ اس پر آپ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: میں اس بات سے لاپرواہوں کہ قیامت کے دن حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ مجھ سے شکوۂ ظلم کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34599]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34599، ترقيم محمد عوامة 33087)