٣٤٥٨٧ - حدثنا أبو الأحوص عن منصور عن إبراهيم عن عبيدة عن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"خير أمتي القرن الذين يلوني، ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم، ثم يجيء قوم تسبق شهادة أحدهم يمينه، ويمينه شهادته" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری امت کا بہترین زمانہ وہ ہے جو میرے ساتھ ملا ہوا ہے۔ پھر وہ زمانہ ہے جو ان صحابہ رضی اللہ عنہ م کے ساتھ ملا ہوا ہے۔ پھر وہ لوگ جو ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ پھر ایک قوم آئے گی جس میں ایک شخص کی گواہی اس کی قسم سے سبقت لے جائے گی اور اس کی قسم اس کی گواہی سے سبقت لے جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34587]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34587، ترقيم محمد عوامة 33074)