٣٤٥٩١ - حدثنا يحيى بن يعلى التيمي عن عبد الملك بن عمير عن قبيصة بن جابر قال: خطبنا عمر بباب الجابية فقال: إن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قام فينا كمقامي فيكم ثم قال:"أيها الناس اتقوا اللَّه في أصحابي، ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم، ثم ⦗١٧٠⦘ (يفشو) (١) الكذب (وشهادات) (٢) الزور" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قبیصہ بن جابر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ہمیں جابیہ کے دروازے پر کھڑے ہو کر خطاب کیا اور ارشاد فرمایا: بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے درمیان ایسے کھڑے ہوئے جیسا کہ آج میں تمہارے درمیان کھڑا ہوا ہوں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اے لوگو! میرے صحابہ رضی اللہ عنہ م کے بارے میں اللہ سے ڈرو، پھر ان لوگوں کے بارے میں جو ان سے ملے ہوئے ہیں، اور پھر ان لوگوں کے بارے میں بھی جو ان سے ملے ہوئے ہوں۔ پھر جھوٹ اور جھوٹی شہادت پھیل جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34591]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34591، ترقيم محمد عوامة 33079)