☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما جاء في أبي بن كعب ﵁
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الفضائل← ما جاء في أبي بن كعب ﵁
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 2
حديث رقم: 32977 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٤٨٦ - حدثنا أبو أسامة قال: حدثني خالد بن أبي كريمة عن (شعيب) (١) (ابن) (٢) يسار السدوسي عن عكرمة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم لأبي بن كعب:"إني أمرت أن أقرئك القرآن"، قال: وذكرني ربي؟ قال:"نعم"، قال: (فما اقرأني) (٣) آية فأعدتها عليه ثانية (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: بیشک مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں تمہیں قرآن پڑھاؤں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: میرے رب نے میرا ذکر کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! آپ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مجھے جو بھی آیت پڑھاتے تو میں دوبارہ اس کو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے دہراتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34486]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34486، ترقيم محمد عوامة 32977)
حديث رقم: 32978 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٤٨٧ - حدثنا (عبد) (١) اللَّه بن نمير عن الأجلح عن عبد اللَّه بن عبد الرحمن ابن أبزى عن أبيه عن أبي قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أمرت أن أقرأ عليك القرآن"، قال: قلت: يا رسول اللَّه وذكرت ثم؟ قال:"نعم"، قال أبي: ⦗١٣٧⦘ ﴿بِفَضْلِ اللَّهِ وَبِرَحْمَتِهِ (٢) فَبِذَلِكَ (فَلْيَفْرَحُوا) (٣) ﴾ [يونس: ٥٨] ، في قراءة أبي: ﴿ (فَلْتَفْرَحُوا) (٤) ﴾ (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں تم کو قرآن پڑھاؤں۔ میں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول 5! میرا ذکر کیا گیا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! حضرت ابی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: پس اللہ کے فضل اور اس کی رحمت کے ساتھ، پس اس وجہ سے چاہیئے کہ وہ خوش ہوں۔ اور حضرت ابی ّ کی قراءت میں ہے کہ پس تم خوش ہو۔ فلیفر حوا کی بجائے فلتفرحوا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34487]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34487، ترقيم محمد عوامة 32978)