☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان روایات کا بیان جو سیدنا ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ کے بارے میں آئی ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفضائل← ان روایات کا بیان جو سیدنا ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ کے بارے میں آئی ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 32931 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٤٤٠ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن الأعمش عن (عثمان) (١) أبي اليقظان عن أبي حرب بن أبي الأسود الدئلي قال: سمعت عبد اللَّه بن عمرو يقول: (سمعت النبي صلى الله عليه و آله وسلم يقول) (٢) :"ما أقلت الغبراء ولا أظلت الخضراء من رجل أصدق من أبي ذر" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ نہ زمین پناہ دیتی ہے اور نہ ہی آسمان سایہ کرتا ہے ابو ذر سے زیادہ کسی سچے انسان پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34440]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34440، ترقيم محمد عوامة 32931)
حدیث نمبر: 32932 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٤٤١ - حدثنا (الحسن) (١) بن موسى قال: ثنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد ابن جدعان عن بلال بن أبي الدرداء عن أبي الدرداء عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"ما أظلت الخضراء ولا أقلت الغبراء من ذي لهجة، أصدق من أبي ذر" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نہ آسمان سایہ کرتا ہے اور نہ ہی زمین پناہ دیتی ہے ابوذر رضی اللہ عنہ سے زیادہ لہجہ کے اعتبار سے کسی سچے انسان کو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34441]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34441، ترقيم محمد عوامة 32932)
حدیث نمبر: 32933 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٤٤٢ - حدثنا يزيد عن أبي أمية بن يعلى الثقفي عن أبي الزناد عن الأعرج عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ما أظلت الخضراء، ولا أقلت الغبراء من ذي لهجة أصدق من أبي ذر، ومن سره أن ينظر إلى تواضع عيسى ابن مريم فلينظر إلى أبي ذر" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نہ آسمان سایہ کرتا ہے اور نہ زمین پناہ دیتی ہے ابوذر سے زیادہ لہجہ کے اعتبار سے سچے انسان کو۔ اور جو شخص چاہتا ہے کہ وہ حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کی عاجزی و انکساری کو دیکھے تو اس کو چاہیے کہ وہ ابوذر رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34442]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34442، ترقيم محمد عوامة 32933)
حدیث نمبر: 32934 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٤٤٣ - حدثنا يزيد قال: أخبرنا محمد بن عمرو عن عراك بن مالك قال: قال أبو ذر: إني لأقربكم من رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (١) مجلسًا يوم القيامة، قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:" (٢) من خرج من (الدنيا) (٣) كهيئة ما تركته فيها"، وإنه واللَّه ما منكم من أحد إلا قد (تشبت) (٤) منها بشيء غيري (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عراک بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: یقینا میں تم سب میں قیامت کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زیادہ قریب ہوں گا مجلس کے اعتبار سے۔ اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک تم میں سے سب سے زیادہ میرے قریب قیامت کے دن وہ شخص ہوگا جو دنیا سے ایسے نکلے جیسا کہ میں نے اس کو اس دنیا میں چھوڑ اتھا۔ اور یقینا اللہ کی قسم! تم میں سے کوئی شخص بھی نہیں ہے میرے سوا مگر یہ کہ وہ کچھ نہ کچھ دنیا سے چمٹ گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34443]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34443، ترقيم محمد عوامة 32934)