☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سیدنا حمزہ بن عبد المطلب اسد اللہ کے فضائل کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفضائل← سیدنا حمزہ بن عبد المطلب اسد اللہ کے فضائل کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 32861 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٣٧٠ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن إسماعيل بن أبي خالد عن عامر قال: أخبرت أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم أرسل إلى امرأة جعفر:"أن ابعثي إليَّ بني جعفر"، قال: فأتي بهم، فقال:"اللهم إن جعفر قد قدم إليك إلى أحسن الثواب، فاخلفه في ذريته بخيرما خلفت عبدًا من عبادك الصالحين" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت جعفر رضی اللہ عنہ کی بیوی کی طرف قاصد بھیجا کہ وہ حضرت جعفر رضی اللہ عنہ کے بیٹوں کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بھیج دیں۔ پس ان بچوں کو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس لایا گیا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یوں دعا فرمائی۔ اے اللہ! یقینا جعفر تیرے پاس آگیا اچھے ثواب کی طرف۔ پس تو اس کی اولاد میں سب سے بہتر شخص کو جانشین بنا۔ جیسے تو نے اپنے نیک بندوں میں سے ایک بندے کو جانشین بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34370]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34370، ترقيم محمد عوامة 32861)
حدیث نمبر: 32862 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٣٧١ - حدثنا عبد الرحيم عن إسماعيل بن أبي خالد عن عامر قال: لما قدم جعفر من أرض الحبش لقي عمر بن الخطاب أسماء بنت عميس فقال لها: سبقناكم بالهجرة ونحن أفضل منكم، فقالت: لا أرجع حتى آتي رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، فدخلت عليه فقالت: يا رسول اللَّه لقيت عمر فزعم أنه أفضل منا وأنهم سبقونا بالهجرة، فقال نبي اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"بل أنتم هاجرتم مرتين" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت جعفر رضی اللہ عنہ حبشہ سے آئے تو حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ حضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا سے ملے اور ان سے فرمایا: ہم لوگ ہجرت میں تم سے سبقت لے گئے اور ہم تم سے افضل ہیں۔ تو وہ کہنے لگیں۔ میں واپس نہیں لوٹوں گی یہاں تک کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آؤں۔ پھر وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر داخل ہوئیں اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول 5! میں عمر رضی اللہ عنہ سے ملی تو انہوں نے کہا: کہ یقینا وہ ہم سے افضل ہیں۔ اور بیشک وہ ہم سے ہجرت میں سبقت لے گئے ہیں! اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نہیں بلکہ تم لوگوں نے دو مرتبہ ہجرت کی۔ حضرت اسماعیل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت سعید بن ابی بردہ رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا: اس دن حضرت اسمائ رضی اللہ عنہ نے حضرت سے یوں فرمایا: ایسی بات نہیں۔ ہم لوگ تو دشمنوں اور نسب سے دور لوگوں کی زمین میں تھے۔ اور تم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ تھے۔ جو تمہارے جاہلوں کو نصیحت فرما دیتے اور تم میں سے بھوکوں کو کھانا کھلا دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34371]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34371، ترقيم محمد عوامة 32862)
حدیث نمبر: 32863 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٣٧٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن إسماعيل بن أبي خالد عن أبي إسحاق قال: أخبرنا أبو ميسرة أنه لما أتى النبي صلى الله عليه و آله وسلم قتل جعفر وزيد وعبد اللَّه بن رواحة ذكر أمرهم فقال:"اللهم اغفر لزيد ثلاثًا، اللهم اغفر لجعفر ولعبد اللَّه بن رواحة" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو میسرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حضرت جعفر رضی اللہ عنہ، حضرت زید اور حضرت عبد اللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کے شہید ہونے کی خبر ملی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کا ذکر فرمایا: پھر یوں دعا فرمائی۔ اے اللہ! زید کی مغفرت فرما۔ تین مرتبہ فرمایا: اے اللہ! جعفر کی مغفرت فرما اور عبد اللہ بن رواحہ کی بھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34373]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34373، ترقيم محمد عوامة 32863)
حدیث نمبر: 32864 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٣٧٤ - حدثنا يحيى بن آدم قال: ثنا قطبة بن عبد العزيز عن الأعمش عن عدي بن ثابت عن سالم بن أبي الجعد قال: أريهم النبي صلى الله عليه و آله وسلم في النوم رأى جعفرًا ⦗١٠١⦘ ملكًا ذا جناحين مضرجًا بالدماء، وزيدًا مقابله على السرير، وابن رواحة جالسًا معهم كأنهم معرضون عنه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم بن ابی الجعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ تینوں خواب میں دکھلائے گئے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت جعفر کو دو پروں والے فرشتہ کی صورت میں دیکھا جو خون میں لت پت تھے۔ اور زید ان کے سامنے تخت پر تھے اور ابن رواحہ رضی اللہ عنہ بھی ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔ گویا کہ وہ ان سے اعراض کرنے والے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34374]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34374، ترقيم محمد عوامة 32864)
حدیث نمبر: 32865 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٣٧٥ - حدثنا عبيد اللَّه قال: أخبرنا إسرائيل عن أبي إسحاق عن هبيرة بن (يريم) (١) (و) (٢) هانئ عن علي قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم لجعفر:"أشبهت خلقي وخلقي" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت جعفر رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: تم تخلیق اور اخلاق میں میرے مشابہہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34375]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34375، ترقيم محمد عوامة 32865)
حدیث نمبر: 32866 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٣٧٦ - حدثنا ابن نمير عن حجاج عن الحكم عن مقسم عن ابن عباس أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال لجعفر:"أشبهت خلقي وخلقي" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت جعفر رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: تم تخلیق اور اخلاق میں میرے مشابہہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34376]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34376، ترقيم محمد عوامة 32866)
حدیث نمبر: 32867 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٣٧٧ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى عن إسرائيل عن أبي إسحاق عن البراء أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال لجعفر:"أشبهت خلقي وخلقي" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت جعفر رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: تم تخلیق اور اخلاق میں میرے مشابہہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34377]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34377، ترقيم محمد عوامة 32867)
حدیث نمبر: 32868 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٣٧٨ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن أبي فروة عن عبد الرحمن بن أبي ليلى أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال (١) :"أما أنت (يا جعفر) (٢) فأشبهت خلقي وخلقي" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اے جعفر! تخلیق اور اخلاق میں میرے مشابہہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34378]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34378، ترقيم محمد عوامة 32868)
حدیث نمبر: 32869 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٣٧٩ - حدثنا عبد الرحيم عن زكريا عن عامر أن جعفر بن أبي طالب قتل يوم مؤته بالبلقاء، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"اللهم اخلف جعفرا في أهله بأفضل ما خلفت عبدا من عبادك الصالحين" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ غزوہ موتہ کے دن بلقاء مقام پر حضرت جعفر رضی اللہ عنہ کو قتل کردیا گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دعا فرمائی: اے اللہ! تو جعفر کے اہل خانہ میں اس شخص کو جانشین بنا جس کو تو نے اپنے نیک بندوں میں سے جانشین بنایا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34379]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34379، ترقيم محمد عوامة 32869)
حدیث نمبر: 32870 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٣٨٠ - حدثنا علي بن مسهر عن الأجلح عن الشعبي قال: أتي رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم حين افتتح خيبر فقيل له: قدم جعفر من عند النجاشي، فقال:"ما أدري بأيهما أنا أفرح، بقدوم جعفر، أو بفتح خيبر"، ثم تلقاه والتزمه وقبل ما بين عينيه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
امام شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب خیبر کا قلعہ فتح ہوا تو کسی نے آ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو حضرت جعفر رضی اللہ عنہ کے نجاشی کے پاس سے آنے کی خبر سنائی اس پر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: مجھے نہیں معلوم کہ مجھے ان دونوں میں سے کس بات کی زیادہ خوشی ہے۔ جعفر رضی اللہ عنہ کے آنے کی یا خیبر کے فتح ہونے کی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان سے ملے اور ان کو اپنے سے چمٹا لیا پھر دونوں آنکھوں کے درمیان والی جگہ پر ان کا بوسہ لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34380]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34380، ترقيم محمد عوامة 32870)
حدیث نمبر: 32871 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٣٨١ - حدثنا محمد بن بشر قال: ثنا زكريا عن عامر أن عليًّا تزوج أسماء (ابنة) (١) عميس فتفاخر ابناها محمد بن جعفر ومحمد بن أبي بكر فقال كل واحد منهما: أنا أكرم منك، وأبي خير من أبيك، فقال لها علي: أقضي بينهما، (فقالت) (٢) : ما رأيت شابًا من العرب خيرًا من جعفر، وما رأيت كهلًا كان خيرًا من أبي بكر، فقال لها علي: ما تركت لنا شيئًا، ولو قلت غير هذا لمقتك، (فقالت) (٣) : (واللَّه) (٤) إن ثلاثة ⦗١٠٣⦘ أنت (أخسهم) (٥) لخيار (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا سے شادی کرلی، تو حضرت اسماء کے بیٹے محمد بن جعفر اور محمد بن ابی بکر آپس میں ایک دوسرے پر فخر کرنے لگے۔ ان ددنوں میں سے ایک نے کہا: میں تجھ سے زیادہ معزز ہوں اور میرا باپ تیرے باپ سے افضل ہے اس پر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں ان دونوں کے درمیان فیصلہ کروں گا۔ اتنے میں حضرت اسمائ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میں نے عرب کا کوئی جوان جعفر رضی اللہ عنہ سے بہتر نہیں دیکھا۔ اور میں نے کوئی بوڑھا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے بہتر نہیں دیکھا۔ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: تو نے ہمارے لیے کوئی بات ہی نہیں چھوڑی۔ اگر تم اس کے علاوہ کچھ اور جواب دیتی تو میں تم سے بہت سخت ناراض ہوتا۔ حضرت اسمائ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اور تم ان تینوں میں سب سے کم بہتر ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34381]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34381، ترقيم محمد عوامة 32871)