٣٤٣٨٠ - حدثنا علي بن مسهر عن الأجلح عن الشعبي قال: أتي رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم حين افتتح خيبر فقيل له: قدم جعفر من عند النجاشي، فقال:"ما أدري بأيهما أنا أفرح، بقدوم جعفر، أو بفتح خيبر"، ثم تلقاه والتزمه وقبل ما بين عينيه (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
امام شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب خیبر کا قلعہ فتح ہوا تو کسی نے آ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو حضرت جعفر رضی اللہ عنہ کے نجاشی کے پاس سے آنے کی خبر سنائی اس پر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: مجھے نہیں معلوم کہ مجھے ان دونوں میں سے کس بات کی زیادہ خوشی ہے۔ جعفر رضی اللہ عنہ کے آنے کی یا خیبر کے فتح ہونے کی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان سے ملے اور ان کو اپنے سے چمٹا لیا پھر دونوں آنکھوں کے درمیان والی جگہ پر ان کا بوسہ لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34380]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34380، ترقيم محمد عوامة 32870)