☽ 12 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مصنف ابن أبي شيبة

حديث رقم: 32862
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← الأبواب← الباب← حديث رقم 32862
٣٤٣٧١ - حدثنا عبد الرحيم عن إسماعيل بن أبي خالد عن عامر قال: لما قدم جعفر من أرض الحبش لقي عمر بن الخطاب أسماء بنت عميس فقال لها: سبقناكم بالهجرة ونحن أفضل منكم، فقالت: لا أرجع حتى آتي رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، فدخلت عليه فقالت: يا رسول اللَّه لقيت عمر فزعم أنه أفضل منا وأنهم سبقونا بالهجرة، فقال نبي اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"بل أنتم هاجرتم مرتين" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت جعفر رضی اللہ عنہ حبشہ سے آئے تو حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ حضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا سے ملے اور ان سے فرمایا: ہم لوگ ہجرت میں تم سے سبقت لے گئے اور ہم تم سے افضل ہیں۔ تو وہ کہنے لگیں۔ میں واپس نہیں لوٹوں گی یہاں تک کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آؤں۔ پھر وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر داخل ہوئیں اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول 5! میں عمر رضی اللہ عنہ سے ملی تو انہوں نے کہا: کہ یقینا وہ ہم سے افضل ہیں۔ اور بیشک وہ ہم سے ہجرت میں سبقت لے گئے ہیں! اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نہیں بلکہ تم لوگوں نے دو مرتبہ ہجرت کی۔ حضرت اسماعیل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت سعید بن ابی بردہ رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا: اس دن حضرت اسمائ رضی اللہ عنہ نے حضرت سے یوں فرمایا: ایسی بات نہیں۔ ہم لوگ تو دشمنوں اور نسب سے دور لوگوں کی زمین میں تھے۔ اور تم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ تھے۔ جو تمہارے جاہلوں کو نصیحت فرما دیتے اور تم میں سے بھوکوں کو کھانا کھلا دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34371]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34371، ترقيم محمد عوامة 32862)
الحديث السابق → (32861) العودة إلى الباب ← الحديث التالي (32863)