☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر في فضل عمر بن الخطاب ﵁
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الفضائل← ما ذكر في فضل عمر بن الخطاب ﵁
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 56
صفحة 2 من 3
حديث رقم: 32651 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤١٥٦ - [حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد الملك عن زيد بن وهب (قال) (١) : قال عبد اللَّه: ما أظن أهل بيت من المسلمين لم يدخل عليهم حزن عمر، يوم أصيب عمر إلا أهل بيت سوء، إن عمر كان أعلمنا باللَّه، وأقرأنا لكتاب اللَّه، وأفقهنا في دين اللَّه] (٢) (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زید بن وھب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: میرا گمان نہیں ہے کہ مسلمانوں کا کوئی گھرانہ ایسا ہو جہاں حضرت عمر کی وفات کے دن حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا غم داخل نہ ہوا ہو، مگر یہ کہ کوئی برا گھرانہ ہوگا۔ یقینا حضرت عمر رضی اللہ عنہ ہم میں سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی معرفت رکھنے والے، اور اللہ کی کتاب کو ہم سب میں زیادہ پڑھنے والے، اور اللہ کے دین کے بارے میں ہم سب سے زیادہ سمجھ رکھنے والے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34156]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34156، ترقيم محمد عوامة 32651)
حديث رقم: 32652 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤١٥٧ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عاصم بن (أبي) (١) النجود عن (زر) (٢) عن عبد اللَّه قال: إذا ذكر الصالحون فحي هلا بعمر إن إسلامه كان نصرًا، وإن إمارته كانت فتحًا، وأيم اللَّه ما أعلم على الأرض شيئًا (٣) إلا وقد وجد فقد ⦗٢٧⦘ عمر حتى (العضاه) (٤) ، وأيم اللَّه إني لأحسب (أن) (٥) بين عينيه ملكا يسدده ويرشده، (وأيم اللَّه إني لأحسب الشيطان يفرق أن يحدث في الإسلام فيرد عليه عمر) (٦) ، وأيم اللَّه لو أعلم أن كلبا يحب عمر لأحببته (٧) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے سامنے نیکو کاروں کا ذکر کیا جاتا تو وہ فوراً حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا نعرہ لگاتے۔ اور فرماتے! یقینا ان کا اسلام مسلمانوں کی مدد تھی اور ان کی خلافت مسلمانوں کی فتح تھی۔ اللہ کی قسم! میں نہیں جانتا زمین پر کسی چیز کو مگر یہ کہ ہر چیز نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی کمی محسوس کی یہاں تک کہ کانٹے دار درختوں نے بھی۔ اللہ کی قسم! بلاشبہ میں گمان کرتا تھا کہ ان کی دونوں آنکھوں کے درمیان ایک فرشتہ ہے جو ان کو سیدھی راہ دکھاتا ہے اور ان کی راہنمائی کرتا ہے۔ اور اللہ کی قسم! بلاشبہ شیطان خوف کھاتا تھا اس بات سے کہ وہ اسلام میں کوئی رخنہ ڈالے اس لیے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اس کو اس پر واپس لوٹا دیں گے۔ اللہ کی قسم! اگر مجھے معلوم ہوجائے کہ کوئی کتا بھی حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے محبت کرتا ہے تو میں اس سے بھی محبت کرنے لگوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34157]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34157، ترقيم محمد عوامة 32652)
حديث رقم: 32653 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤١٥٨ - حدثنا عبدة بن سليمان و (أبو) (١) أسامة عن مسعر عن عبد الملك بن ميسرة عن مصعب بن سعد عن معاذ بن جبل قال: إن عمر في الجنة، وإن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (ما رُئي في نومه ويقظته فهو حق، إن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم) (٢) قال:"بينما أنا في الجنة (إذ) (٣) رأيت فيها دارًا، فقلت: لمن هذه؟ فقيل: لعمر بن الخطاب" (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مصعب بن سعد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یقینا عمر رضی اللہ عنہ جنت میں ہیں، اور حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جو کچھ نیند اور بیداری میں دیکھا وہ سب حق ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: میں جنت میں تھا کہ میں نے اس میں ایک گھر دیکھا پس میں نے پوچھا: یہ کس کے لیے ہے؟ تو کہا گیا: عمر بن خطاب کے لیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34158]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34158، ترقيم محمد عوامة 32653)
حديث رقم: 32654 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤١٥٩ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حميد عن أنس عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"دخلت الجنة فإذا أنا بقصر من ذهب، فقلت: لمن (هذا؟) (١) قالوا: لشاب من قريش، فظننت أني أنا هو، فقلت: لمن هو؟ قالوا: لعمر" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یقینا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے ایک خوبصورت سونے سے بنا ہوا محل دیکھا تو میں نے پوچھا: یہ کس کا گھر ہے؟ فرشتوں نے کہا: قریش کے ایک نوجوان کا۔ پس میں نے گمان کیا کہ یقینا وہ میں ہی ہوں گا، تو میں نے پوچھا: وہ کون سا نوجوان ہے؟ انہوں نے کہا: عمر بن خطاب۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34159]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34159، ترقيم محمد عوامة 32654)
حديث رقم: 32655 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤١٦٠ - حدثنا علي بن مسهر عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"دخلت الجنة (فإذا) (١) فيها قصر من ذهب فأعجبني حسنه، فسألت لمن هذا؟ فقيل لي: لعمر، فما منعني أن أدخله إلا لما أعلم من غيرتك يا أبا حفص"، فبكى عمر وقال: يا رسول اللَّه (عليك) (٢) أغار (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں جنت میں داخل ہوا تو اس میں میں نے ایک سونے کا محل دیکھا جس کی خوبصورتی مجھے بہت اچھی لگی۔ پس میں نے پوچھا: یہ کس کے لیے ہے؟ تو مجھے بتایا گیا: عمر بن خطاب کے لیے۔ پس مجھے کسی بات نے بھی نہیں روکا اس میں داخل ہونے سے مگر یہ کہ مجھے اے ابو حفص تیری غیرت کا خیال آیا۔ تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ رونے لگے اور فرمایا: اے اللہ کے رسول 5! کیا میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر غیرت کھاؤں گا؟! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34160]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34160، ترقيم محمد عوامة 32655)
حديث رقم: 32656 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤١٦١ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو سمع جابرًا يقول: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"دخلت الجنة فرأيت فيها دارًا أو قصرًا، فسمعت صوتًا فقلت: لمن هذا؟ قيل لعمر، فأردت أن أدخلها فذكرت غيرتك، فبكى عمر وقال: يا رسول اللَّه أعليك أغار" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے اس میں ایک گھر یا محل دیکھا پس میں نے آواز سنی تو میں نے پوچھا: یہ کس کا ہے؟ جواب دیا گیا: عمر بن خطاب کا۔ پھر میں نے اس میں داخل ہونا چاہا تو مجھے تمہاری غیر ت یاد آگئی۔ اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ رونے لگے اور فرمایا: اے اللہ کے رسول 5! کیا میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر غیرت کھاؤں گا؟!۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34161]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34161، ترقيم محمد عوامة 32656)
حديث رقم: 32657 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤١٦٢ - حدثنا زيد بن حباب قال: حدثني حسين بن واقد قال: حدثني عبد اللَّه بن (بريدة) (١) عن أبيه أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:"مررت بقصر من ذهب مشرف (مربع) (٢) ، فقلت: لمن هذا القصر؟ فقيل: لرجل من العرب، فقلت: أنا عربي، لمن هذا القصر؟ قالوا: لرجل من أمة محمد صلى الله عليه و آله وسلم، قلت: أنا محمد، لمن هذا القصر؟ قالوا: لعمر بن الخطاب" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرا گزر ایک مربع محل پر سے ہوا جس میں بالاخانہ تھے۔ تو میں نے پوچھا: یہ محل کس کا ہے؟ جواب دیا گیا: اہل عرب میں سے ایک آدمی کا۔ اس پر میں نے کہا: میں بھی عربی ہوں۔ یہ محل کس کا ہے؟ انہوں نے کہا: محمد 5 کی امت کے ایک فرد کا۔ میں نے کہا: میں ہی محمد 5 ہوں۔ یہ محل کس کا ہے؟ انہوں نے کہا: عمر بن خطاب کا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34162]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34162، ترقيم محمد عوامة 32657)
حديث رقم: 32658 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤١٦٣ - حدثنا زيد بن حباب عن حسين بن واقد قال: حدثني عبد اللَّه بن بريدة عن أبيه أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إني لأحسب الشيطان يفرق منك يا عمر" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرا خیال ہے کہ اے عمر! شیطان تجھ سے ڈرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34163]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34163، ترقيم محمد عوامة 32658)
حديث رقم: 32659 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤١٦٤ - حدثنا خلف بن خليفة عن أبي هاشم عن سعيد بن جبير: ﴿وَصَالِحُ الْمُؤْمِنِينَ﴾، قال: عمر.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو ہاشم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے قرآن کی اس آیت { وَصَالِحُ الْمُؤْمِنِینَ } کے بارے میں فرمایا:: کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ مراد ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34164]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34164، ترقيم محمد عوامة 32659)
حديث رقم: 32660 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤١٦٥ - حدثنا أبو معاوية عن خلف بن حوشب عن أبي السفر قال: (رُؤي) (١) على علي برد كان يكثر لبسه، قال: فقيل له: إنك لتكثر لبس هذا البرد، فقال: إنه كسانيه خليلي (وصفيي) (٢) وصديقي (وخاصي) (٣) عمر، إن عمر ناصح اللَّه فنصحه اللَّه -ثم بكى (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو السفر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو اکثر ایک چادر پہنے دیکھا گیا تو ان سے پوچھا گیا؟ بلاشبہ آپ رضی اللہ عنہاکثر یہ چادر پہنتے ہیں؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ میرے بہت قریبی، مخلص اور خاص دوست عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مجھے پہنائی تھی۔ یقیناعمر رضی اللہ عنہ نے اللہ سے خالص توبہ کی تو اللہ نے ان کی توبہ کو بھی قبول فرما لیا۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ رونے لگے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34165]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34165، ترقيم محمد عوامة 32660)
حديث رقم: 32661 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤١٦٦ - حدثنا ابن مبارك عن عبد اللَّه بن زيد بن أسلم عن أبيه عن ابن عمر قال: ما زال عمر جادًا جوادًا من حين (قبض) (١) حتى انتهى (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ مسلسل سخاوت فرماتے تھے جب سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات ہوئی تھی یہاں تک کہ آپ رضی اللہ عنہ کا بھی انتقال ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34166]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34166، ترقيم محمد عوامة 32661)
حديث رقم: 32662 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤١٦٧ - حدثنا إسحاق بن منصور قال: حدثنا إبراهيم بن سعد عن صالح بن كيسان عن ابن شهاب عن (عبد الحميد بن) (١) عبد الرحمن بن صالح بن زيد عن محمد ابن سعد عن أبيه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"والذي نفسي بيده ما سلكت فجا ⦗٣٠⦘ إلا سلك الشيطان فجا سواه" يقوله لعمر (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے تو (عمر) نہیں کسی راستہ پر چلتا مگر یہ کہ شیطان اس راستہ سے ہٹ کر کسی اور راستہ پر چلا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34167]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34167، ترقيم محمد عوامة 32662)
حديث رقم: 32663 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤١٦٨ - حدثنا أبو أسامة قال: حدثني كهمس قال: حدثني عبد اللَّه بن شقيق قال: حدثني الأقرع -شك كهمس: لا أدري الأقرع المؤذن هو أو غيره- قال: أرسل عمر إلى الأسقف قال: فهو يسأله وأنا قائم عليهما أظلهما من الشمس فقال: هل تجدني في كتابكم؟ فقال: صفتكم وأعمالكم، قال: (فما) (١) تجدني؟ قال: أجدك قرنا من حديد، قال: فنقط عمر وجهه وقال: قرن حديد؟ قال: (أمين) (٢) شديد، فكأنه فرح بذلك، قال: فما تجد بعدي؟ قال: خليفة صدق يؤثر (أقربيه) (٣) قال: (فقال) (٤) عمر: يرحم اللَّه ابن عفان، قال: فما تجد بعده؟ قال: صدع حديد، قال: وفي يد عمر شيء يقلبه (٥) فنبذه (فقال) (٦) : يا (دَفْرَاه) (٧) -مرتين أو (ثلاثًا) (٨) قال: فلا تقل ذلك يا أمير المؤمنين فإنه خليفة مسلم أو رجل صالح، ولكنه يستخلف والسيف مسلول و (الدم) (٩) مهراق، قال: ثم التفت إلي ثم قال: الصلاة (١٠) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن شقیق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت اقرع رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: حضرت کھمس رحمہ اللہ کو شک تھا فرمایا: میں نہیں جانتا کہ اقرع سے مراد مؤذن ہیں یا کوئی اور … بہرحال حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے قاصد بھیج کر بڑے پادری کو بلا کر پوچھا اس حال میں کہ میں ان دونوں کے پاس کھڑا ہو کر ان دونوں پر سورج کی دھوپ سے سایہ کررہا تھا، کیا تمہاری کتابوں میں ہمارا ذکر موجود ہے؟ تو اس پادری نے کہا: تمہارے اوصاف اور تمہارے اعمال کا ذکر ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: میرے بارے میں تمہیں کیا کچھ پتہ ہے؟ اس نے کہا: آپ رضی اللہ عنہ کے بارے میں لوہے کے سینگ کا ذکر پاتا ہوں۔ راوی کہتے ہیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے چہرے میں غصہ کے آثار نمودار ہوئے اور فرمایا: لوہے کا سینگ؟ اس نے کہا: مراد ہے کہ بہت زیادہ امانت دار ہو، تو آپ رضی اللہ عنہ کو اس سے بہت خوشی ہوئی۔ فرمایا: میرے بعد کا کیسے ذکر ہے؟ اس نے کہا: سچا خلیفہ ہوگا جو اپنے قریبی رشتہ داروں کو ترجیح دے گا۔ راوی کہتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ ابن عفان پر رحم کرے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ان کے بعد کا کیسے ذکر ہے؟ بہت شدید شگاف ہوگا۔ راوی کہتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں کوئی چیز تھی جسے آپ رضی اللہ عنہالٹ پلٹ رہے تھے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے اس کو پھینک دیا اور دو یا تین مرتبہ فرمایا: افسوس ذلیل شخص پر! اس نے کہا: اے امیر المؤمنین! آپ ایسے مت کہیے۔ یقینا وہ مسلمان خلیفہ ہوں گے اور نیک آدمی ہوں گے۔ لیکن انہیں خلیفہ بنایا جائے گا اس حال میں کہ تلوار لٹکی ہوئی ہوگی اور خون بہایا جا چکا ہوگا۔ راوی کہتے ہیں پھر آپ رضی اللہ عنہ نے میری طرف متوجہ ہو کر فرمایا: نماز کا وقت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34168]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34168، ترقيم محمد عوامة 32663)
حديث رقم: 32664 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤١٦٩ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة قال: أخبرنا الأشعث بن عبد الرحمن الجرمي عن أبيه عن سمرة بن جندب أن رجلًا قال: يا رسول اللَّه رأيت (كأن) (١) دلوا (دُلي) (٢) من السماء فجاء أبو بكر فأخذ (بعراقيها) (٣) فشرب شربا وفيه (ضعف) (٤) ، ثم جاء عمر فأخذ (بعراقيها) (٥) فشرب حتى تظلع، ثم جاء عثمان فأخذ (بعراقيها) (٦) فشرب حتى تظلع (٧) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بلاشبہ ایک آدمی نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول 5! رات کو میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک ڈول آسمان سے نیچے اترا۔ پس حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہائے! انہوں نے اس کو دونوں کناروں سے پکڑا اور پانی پیا اس حال میں کہ ان میں کمزوری تھی۔ پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہائے انہوں نے اس کو دونوں کناروں سے پکڑ کر پانی پیا یہاں تک کہ وہ سیراب ہوگئے۔ پھر حضرت عثمان رحمہ اللہ انہوں نے بھی اس کے دونوں کناروں کو پکڑ کر پانی پیا یہاں تک کہ وہ سیراب ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34169]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34169، ترقيم محمد عوامة 32664)
حديث رقم: 32665 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤١٧٠ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي صالح عن مالك (الدار) (١) قال: وكان خازن عمر على الطعام قال: أصاب الناس قحط في زمن عمر فجاء رجل إلى قبر النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال: يا رسول اللَّه، استسق لأمتك فإنهم قد هلكوا، فأتى الرجل في المنام فقيل له: إئت عمر فأقرئه السلام، وأخبره أنكم مسقيون، وقل له: عليك الكيس! عليك الكيس فأتى عمر فأخبره فبكى عمر، ثم قال: يا رب لا (آلو) (٢) إلا ما عجزت عنه (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مالک الدار رحمہ اللہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے شعبہ طعام میں خزانچی تھے فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں لوگ قحط سالی میں مبتلا ہوگئے پس ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر پر حاضر ہو کر یوں کہنے لگا: اے اللہ کے رسول 5! اپنی امت کے لیے پانی طلب کیجئے وہ ہلاک ہوگئی ہے! تو حضور 5 اس آدمی کو خواب میں نظر آئے اور اس سے کہا: عمر رضی اللہ عنہ کے پاس جا کر اسے میرا سلام کہو اور اسے بتاؤ کہ لوگ سیراب ہونے کی جگہ میں ہیں، اور اس سے کہو: تم پر دانشمندی لازم ہے۔ تم پر دانشمندی لازم ہے۔ پس وہ آدمی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اس خواب کی خبر دی، تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ رونے لگے پھر فرمایا: اے میرے پروردگار! کوئی کوتاہی نہیں مگر میں اس سے عاجز آگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34170]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34170، ترقيم محمد عوامة 32665)
حديث رقم: 32666 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤١٧١ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن شقيق قال: قال عبد اللَّه: لو وضع علم أحياء العرب في كفة، ووضع علم عمر في كفة لرجح بهم علم عمر (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شقیق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: اگر عرب کے زندہ لوگوں کا علم ترازو کے ایک پلڑے میں رکھ دیا جائے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا علم دوسرے پلڑے میں رکھ دیا جائے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا علم ان سب پر بھاری ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34171]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34171، ترقيم محمد عوامة 32666)
حديث رقم: 32667 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤١٧٢ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن سالم قال: جاء أهل نجران إلى علي فقالوا: يا أمير المؤمنين كلتابك بيدك، وشفاعتك بلسانك، أخرجنا عمر من أرضنا فأرددنا إليها، فقال لهم علي: ويحكم إن عمر كان رشيد الأمر، ولا أغير شيئًا صنعه عمر (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سالم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اہل نجران نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہو کر درخواست کی: اے امیرالمؤمنین! آپ رضی اللہ عنہ کا اپنا ہاتھ سے حکم لکھنا اور اپنی زبان سے شفاعت کرنا احسان ہوگا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ہمیں ہماری زمین سے نکال دیا تھا۔ آپ رضی اللہ عنہ ہمیں واپس وہاں بھیج دیں۔ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ا سے فرمایا: تمہارے لیے ہلاکت ہو یقینا حضرت عمر رضی اللہ عنہ صحیح معاملہ پر قائم تھے۔ اور میں ہرگز اس چیز کو نہیں بدلوں گا جو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فیصلہ کیا تھا۔ حضرت اعمش رحمہ اللہ نے فرمایا: پس وہ لوگ کہتے تھے۔ اگر ان کے دل میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں تھوڑی سی بھی ناراضگی ہوتی تو وہ اس موقع سے ضرور فائدہ اٹھاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34172]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34172، ترقيم محمد عوامة 32667)
حديث رقم: 32668 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤١٧٤ - حدثنا أبو معاوية عن حجاج عمق أخبره عن الشعبي قال: قال علي حين قدم الكوفة: ما قدمت (لأحل) (١) عقدة (شدها) (٢) عمر (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
امام شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ جب کوفہ آئے تو فرمایا: میں اس لیے آیا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جو گرہ لگائی ہے۔ اس کو کھولوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34174]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34174، ترقيم محمد عوامة 32668)
حديث رقم: 32669 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤١٧٥ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا مسعر عن عبد الملك بن عمير عن الصقر ابن عبد اللَّه عن عروة بن الزبير عن عائشة: إن الجن بكت على عمر قبل أن يقتل بثلاث فقالت: أبعد قتيل بالمدينة أصبحت … له الأرض تهتز العضاة بأسوق جزى اللَّه خيرا من أمير وباركت … يد اللَّه في ذاك الأديم الممزق ⦗٣٣⦘ فمن يسمع أو يركب (جناحي نعامة) (١) … ليدرك ما (أسديت) (٢) (بالأمس) (٣) (يسبق) (٤) قضيت امورا ثم غادرت بعدها … بوائق في أكمامها لم تفتق وما كنت أخشى أن تكون وفاته … (بكفي) (٥) (سبنتي) (٦) أخضر العين (مطرق) (٧) (٨)
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا: بلاشبہ جن بھی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے شہید ہونے سے تین دن قبل رو پڑے اور یہ اشعار کہے:: مدینہ منورہ میں شہید ہونے والے کی جدائی پر زمین اپنے عضاء نامی درخت کے ساتھ کانپ رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ امیر المومنین حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ان کے جسم میں برکت عطا فرمائے۔ اگر کوئی سواری پر سوار ہو کر آپ کے کارناموں کو دہرانا چاہے تو ایسا نہیں کرسکتا۔ آپ کے فیصلے خوشوں کے پھل کی طرح عمدہ ہیں۔ مجھے اس بات کا ڈر ہے کہ ان کی وفات نیلی آنکھوں والے مکار درندے (ابولؤلؤ) کے ہاتھوں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34175]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34175، ترقيم محمد عوامة 32669)
حديث رقم: 32670 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤١٧٦ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن زيد بن وهب قال: جاء رجلان إلى عبد اللَّه فقال أحدهما: يا أبا عبد الرحمن كيف تقرأ هذه الآية؟ فقال له عبد اللَّه: من أقرأك؟ قال: أبو حكيم المزني، وقال للآخر: من أقرأك؟ قال: أقرأني عمر، قال: اقرأ كما أقرأك عمر، ثم بكى حتى سقطت دموعه في الحصا، ثم قال: إن عمر كان حصنًا حصينًا على الإسلام، يدخل فيه ولا يخرج منه، فلما مات عمر انثلم الحصن، فهو يخرج منه ولا يدخل فيه (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زید بن وھب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ دو آدمی حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے پھر ان دونوں میں سے ایک کہنے لگا: آپ اس آیت کو کیسے پڑھتے ہیں؟ تو حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے اس سے پوچھا: تمہیں یہ آیت کس نے پڑھائی؟ اس نے کہا: حضرت ابو حکیم المزنی نے۔ اور آپ رضی اللہ عنہ نے دوسرے سے پوچھا: تمہیں یہ آیت کس نے پڑھائی؟ اس نے کہا: مجھے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پڑھائی۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم پڑھو جیسا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے تمہیں پڑھایا، پھر رونے لگے یہاں تک کہ آپ رضی اللہ عنہ کے آنسو کنکریوں پر گرنے لگے۔ پھر فرمایا: بلاشبہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اسلام کے مضبوط و مستحکم قلعہ تھے جس میں اسلام داخل ہوا اور ان سے نکلا نہیں۔ پس جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوگیا تو اس قلعہ میں شگاف پڑگیا پس وہ اس سے نکل گیا اور اس میں داخل نہیں ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34176]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34176، ترقيم محمد عوامة 32670)