٣٤١٦١ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو سمع جابرًا يقول: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"دخلت الجنة فرأيت فيها دارًا أو قصرًا، فسمعت صوتًا فقلت: لمن هذا؟ قيل لعمر، فأردت أن أدخلها فذكرت غيرتك، فبكى عمر وقال: يا رسول اللَّه أعليك أغار" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے اس میں ایک گھر یا محل دیکھا پس میں نے آواز سنی تو میں نے پوچھا: یہ کس کا ہے؟ جواب دیا گیا: عمر بن خطاب کا۔ پھر میں نے اس میں داخل ہونا چاہا تو مجھے تمہاری غیر ت یاد آگئی۔ اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ رونے لگے اور فرمایا: اے اللہ کے رسول 5! کیا میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر غیرت کھاؤں گا؟!۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34161]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34161، ترقيم محمد عوامة 32656)