☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان روایات کا بیان جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں نقل کی گئی ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفضائل← ان روایات کا بیان جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں نقل کی گئی ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 56
صفحہ 1 از 3
حدیث نمبر: 32631 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤١٣٦ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن محمد بن إسحاق عن مكحول (عن ⦗٢١⦘ غضيف (١) بن الحارث رجل من أيلة عن أبي ذر (قال) (٢) : سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (يقول) (٣) :"إن اللَّه وضع الحق على لسان عمر" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے عمر کی زبان پر حق کو جاری فرما دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34136]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34136، ترقيم محمد عوامة 32631)
حدیث نمبر: 32632 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤١٣٧ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا عبيد اللَّه بن عمر قال: حدثنا أبو بكر بن سالم عن سالم بن عبد اللَّه بن عمر عن أبيه أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:" (أريت) (١) في النوم كأني (أنزع) (٢) بدلو بكرة على قليب، فجاء أبو بكر فنزع ذنوبًا أو ذنوبين (فنزع نزعًا ضعيفًا) (٣) واللَّه يغفر له، ثم جاء عمر بن الخطاب (فاستسقى) (٤) فاستحالت غربًا، فلم أر عبقريًا من الناس يفري فريه، حتى روى الناس وضربوا بالعطن" (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے خواب میں دکھلایا گیا: گویا کہ میں کنویں پر چرخی سے ڈول کھینچ رہا ہوں پس ابوبکر آئے پھر انہوں نے ایک یا دو ڈول نکالے اور انہوں نے بہت کمزوری سے ڈول کھینچا۔ اللہ ان کی مغفرت کرے، پھر عمر بن خطاب آیا پس اس نے پانی نکالا یہاں تک کہ چمڑے کا ڈول ٹیڑھا ہوگیا۔ پس میں نے ایسا کوئی زورآور شخص نہیں دیکھا جو عمر رضی اللہ عنہ جیسا حیرت انگیز کام کرتا ہو۔ اور وہ سب لوگ پانی کے پاس بیٹھ گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34137]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34137، ترقيم محمد عوامة 32632)
حدیث نمبر: 32633 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤١٣٨ - حدثنا علي بن مسهر عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"بينا أنا (أسقي) (١) على بئر اذ جاء ابن أبي ⦗٢٢⦘ قحافة فنزع ذنوبًا أو ذنوبين فيهما ضعف واللَّه يغفر له، ثم جاء عمر فنزع حتى استحالت في يده غربًا، وضرب الناس (بالعطن) (٢) فما رأيت عبقريًا يفري فريه" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس درمیان کہ میں کنویں پر پانی پی رہا تھا کہ ابن ابی قحافہ آئے پس انہوں نے ایک یا دو ڈول نکالے بڑی کمزوری سے، اور اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔ پھر عمر بن خطاب نے آ کر ڈول کھینچا یہاں تک کہ ان کے ہاتھ میں چمڑے کے ڈول کے نشان پڑگئے اور لوگ پانی کے قریب بیٹھ گئے۔ پس میں نے ایسا کوئی زورآور شخص نہیں دیکھا جو ان جیسا حیرت انگیز کام کرتا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34138]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34138، ترقيم محمد عوامة 32633)
حدیث نمبر: 32634 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤١٣٩ - حدثنا شريك عن الأشعث عن الأسود بن هلال أن أعرابيًا لهم قال: شهدت (صلاة) (١) الصبح مع النبي صلى الله عليه و آله وسلم ذات يوم، فأقبل على الناس بوجهه فقال:"رأيت ناسا من أمتي البارحة، وزنوا فوُزن أبو بكر فَوزَن ثم وُزن عمر فوَزن" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسود بن ھلال رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک دیہاتی نے ان سے بیان کیا کہ میں ایک دن صبح کی نماز میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حاضر تھا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے چہرے کے ساتھ لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: میں نے گزشتہ رات اپنی امت کے لوگوں کو دیکھا کہ ان کا وزن کیا جا رہا ہے۔ پس ابوبکر رضی اللہ عنہ کا وزن کیا گیا تو ان کا پلڑا بھاری ہوگیا۔ پھر عمر رضی اللہ عنہ کا وزن کیا گیا تو ان کا پلڑا بھاری ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34139]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34139، ترقيم محمد عوامة 32634)
حدیث نمبر: 32635 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤١٤٠ - حدثنا (عبد اللَّه) (١) بن إدريس عن زكريا عن سعد بن إبراهيم عن أبي سلمة (٢) قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إنه كان فيمن مضى رجال يتحدثون في غير نبوة، فإن يكن في أمتي أحد منهم فعمر" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سلمہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یقینا گزرے ہوئے لوگوں میں کچھ آدمی ایسے ہوتے تھے جن کا گمان صحیح ہوتا تھا وہ نبی نہیں ہوتے تھے۔ پس اگر میری امت میں کوئی ان میں سے ہیں تو وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34140]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34140، ترقيم محمد عوامة 32635)
حدیث نمبر: 32636 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤١٤١ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس ووكيع وابن نمير عن إسماعيل عن قيس قال: قال عبد اللَّه: ما زلنا أعزة منذ أسلم عمر (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ اسلام لائے تو ہم ہمیشہ کے لیے معزز ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34141]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34141، ترقيم محمد عوامة 32636)
حدیث نمبر: 32637 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤١٤٢ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن الشيباني، وإسماعيل عن الشعبي قال: قال علي: ما كنا نبعد أن السكينة تنطق بلسان عمر (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
امام شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ہم اس بات کو بعید نہیں سمجھتے تھے کہ بلاشبہ سکینہ و رحمت حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی زبان سے بولتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34142]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34142، ترقيم محمد عوامة 32637)
حدیث نمبر: 32638 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤١٤٣ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن إبراهيم عن الأسود قال: قال عبد اللَّه: إذا ذكر الصالحون (فحي هلا) (١) بعمر (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسود رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ کے سامنے جب صلحاء کا ذکر کیا جاتا تو وہ فوراً حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا نعرہ لگاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34143]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34143، ترقيم محمد عوامة 32638)
حدیث نمبر: 32639 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤١٤٤ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن قيس بن مسلم عن طارق بن شهاب قال: قال عبد اللَّه: إذا ذكر الصالحون فحي هلا بعمر (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طارق بن شھاب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت عبد اللہ کے سامنے صلحاء اور نیکوکاروں کا ذکر کیا جاتا تو آپ رضی اللہ عنہ فورا سے حضرت عمر کا نعرہ لگاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34144]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34144، ترقيم محمد عوامة 32639)
حدیث نمبر: 32640 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤١٤٥ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن عبد الملك بن أبي سليمان عن واصل الأحدب عن زيد بن وهب عن عبد اللَّه قال: إن عمر كان للإسلام (حصنًا حصينًا) (١) ، يدخل فيه الإسلام ولا يخرج منه، فلما قتل عمر انثلم الحصن، ⦗٢٤⦘ (فالإسلام يخرج) (٢) منه ولا يدخل فيه (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید بن وھب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: بلاشبہ حضرت عمر اسلام کے لیے مضبوط قلعہ کی حیثیت رکھتے تھے۔ جن میں اسلام داخل ہوا اور اس سے اسلام نکلا نہیں۔ پس جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو قتل کردیا گیا تو اس قلعہ میں شگاف پڑگیا۔ پھر اسلام اس سے نکل گیا اور اس میں دوبارہ داخل نہیں ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34145]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34145، ترقيم محمد عوامة 32640)
حدیث نمبر: 32641 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤١٤٦ - حدثنا أبو أسامة عن سفيان عن قيس بن مسلم عن طارق بن شهاب قال: قالت أم أيمن لما قتل عمر: اليوم (وهى) (١) الإسلام (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طارق بن شھاب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جس دن حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو قتل کیا گیا تو حضرت ام ایمن رضی اللہ عنہا نے فرمایا: آج اسلام میں شگاف پیدا ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34146]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34146، ترقيم محمد عوامة 32641)
حدیث نمبر: 32642 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤١٤٧ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عاصم عن (زر) (١) عن عبد اللَّه قال: لقي رجل شيطانا في بعض طرق المدينة (فأنجد) (٢) فصرع الشيطان (فسئل) (٣) عبد اللَّه فقال: من (تظنونه) (٤) إلا عمر (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ایک آدمی کو مدینہ کی ایک گلی میں شیطان ملا۔ پس ان دونوں نے ایک دوسرے کو پکڑ لیا پھر شیطان کو پچھاڑ دیا گیا۔ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ وہ شخص کون تھا؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہارے گمان میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے علاوہ کون ہوسکتا ہے؟! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34147]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34147، ترقيم محمد عوامة 32642)
حدیث نمبر: 32643 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤١٤٨ - حدثنا شريك عن أبي إسحاق عن إبراهيم بن المهاجر عن مجاهد قال: كان عمر إذا رأى الرأي نزل به القرآن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم بن مہاجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی جو رائے ہوتی قرآن ویسے ہی نازل ہوجاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34148]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34148، ترقيم محمد عوامة 32643)
حدیث نمبر: 32644 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤١٤٩ - حدثنا شريك عن عاصم عن المسيب قال: قال عبد اللَّه: ما كنا نتعاجم أصحاب محمد صلى الله عليه و آله وسلم أن ملكًا ينطق بلسان عمر (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ہم لوگ محمد 5 کے اصحاب اس بات کو کنایۃً نہیں کرتے تھے کہ یقینا فرشتہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی زبان کے مطابق بات کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34149]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34149، ترقيم محمد عوامة 32644)
حدیث نمبر: 32645 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤١٥٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن واصل عن مجاهد قال: كنا نحدث أو كنا نتحدث أن الشياطين كانت مصفدة في (زمان) (١) عمر، فلما أصيب (بثت) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت واصل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: ہم تو آپس میں یوں بات کرتے تھے کہ یقینا شیطان حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں ہتھکڑیوں میں جکڑ بند تھا۔ پس جب آپ رضی اللہ عنہ کی وفات ہوگئی تو وہ آزاد ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34150]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34150، ترقيم محمد عوامة 32645)
حدیث نمبر: 32646 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤١٥١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن واصل عن أبي وائل قال: قال عبد اللَّه: ما رأيت عمر إلا وكان بين عينيه ملكا يسدده (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو وائل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں رائے نہیں رکھتا تھا مگر یہ کہ گویا فرشتہ ان کی دو آنکھوں کے درمیان ہے اور ان کی راہنمائی کر کے سیدھے راستہ پر چلا رہاے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34151]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34151، ترقيم محمد عوامة 32646)
حدیث نمبر: 32647 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤١٥٢ - حدثنا شريك عن عبد الملك بن عمير عن زيد بن وهب قال: قال عبد اللَّه: إن أهل البيت من العرب لم (تدخل) (١) عليهم مصيبة عمر لأهل بيت سوء (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید بن وھب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: یقینا عرب میں سے وہ گھرانہ جن پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی وفات کی آفت داخل نہیں ہوئی یقینا وہ برا گھرانہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34152]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34152، ترقيم محمد عوامة 32647)
حدیث نمبر: 32648 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤١٥٣ - حدثنا أبو خالد الأحمر والثقفي عن حميد عن أنس قال: قال أبو طلحة: يوم مات عمر ما أهل بيت حاضر ولا باد إلا وقد دخل عليهم نقص (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی وفات کے دن حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کوئی شہر ی یا دیہاتی گھرانہ ایسا نہیں ہے مگر یہ کہ ان کا نقصان ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34153]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34153، ترقيم محمد عوامة 32648)
حدیث نمبر: 32649 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤١٥٤ - حدثنا خالد بن (مخلد) (١) عن العمري عن جهم بن أبي الجهم عن (المسور) (٢) بن مخرمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن اللَّه جعل الحق ⦗٢٦⦘ على لسان عمر وقلبه" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یقینا اللہ تعالیٰ نے حق کو عمر کی زبان اور دل میں رکھ دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34154]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34154، ترقيم محمد عوامة 32649)
حدیث نمبر: 32650 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤١٥٥ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة قال: قال (عبد الملك) (١) : حدثني قبيصة بن جابر قال: ما رأيت رجلا أعلم باللَّه، ولا أقرأ لكتاب اللَّه، ولا أفقه في دين اللَّه من عمر.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الملک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت قبیصہ بن جابر رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: میں نے کوئی شخص نہیں دیکھا جو حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے زیادہ اللہ کو جاننے والا، اور کتاب اللہ کو سب سے زیادہ پڑھنے والا اور اللہ کے دین میں زیادہ سمجھ رکھنے والا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34155]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34155، ترقيم محمد عوامة 32650)