٣٤١٣٩ - حدثنا شريك عن الأشعث عن الأسود بن هلال أن أعرابيًا لهم قال: شهدت (صلاة) (١) الصبح مع النبي صلى الله عليه و آله وسلم ذات يوم، فأقبل على الناس بوجهه فقال:"رأيت ناسا من أمتي البارحة، وزنوا فوُزن أبو بكر فَوزَن ثم وُزن عمر فوَزن" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اسود بن ھلال رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک دیہاتی نے ان سے بیان کیا کہ میں ایک دن صبح کی نماز میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حاضر تھا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے چہرے کے ساتھ لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: میں نے گزشتہ رات اپنی امت کے لوگوں کو دیکھا کہ ان کا وزن کیا جا رہا ہے۔ پس ابوبکر رضی اللہ عنہ کا وزن کیا گیا تو ان کا پلڑا بھاری ہوگیا۔ پھر عمر رضی اللہ عنہ کا وزن کیا گیا تو ان کا پلڑا بھاری ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34139]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34139، ترقيم محمد عوامة 32634)