☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس وصی کا بیان جو وراثت کے مال سے کوئی چیز خرید لے یا اس مال میں سے جس کا وہ ذمّہ دار ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الوصايا← اس وصی کا بیان جو وراثت کے مال سے کوئی چیز خرید لے یا اس مال میں سے جس کا وہ ذمّہ دار ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 31661 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٠٦٧ - حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن ومحمد أنهما كرها أن يشتري الوصي من الميراث شيئًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ہشام سے روایت ہے کہ حضرت حسن اور محمد نے اس بات کو ناپسند کیا ہے کہ وصی وراثت کے مال میں سے کچھ خریدے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33067]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33067، ترقيم محمد عوامة 31661)
حدیث نمبر: 31662 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٠٦٨ - حدثنا عبد اللَّه (عن) (١) عثمان بن الأسود عن مجاهد وعطاء قالا: لا يجوز لوال أن يشتري مما (ولي) (٢) عليه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
عثمان بن أسود فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد اور عطاء نے فرمایا کہ کسی ذمہ دار کے لئے اس مال میں سے کچھ خریدنا جائز نہیں جو اس کی ذمہ داری میں ہو، راوی کہتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے یہ بھی فرمایا کہ تمہارا ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ سے کچھ نہیں خرید سکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33068]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33068، ترقيم محمد عوامة 31662)
حدیث نمبر: 31663 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٠٧٠ - حدثنا ابن عيينة عن أبي إسحاق عن صلة بن زفر قال: كان عند عبد اللَّه فأتاه رجل على فرس أبلق، فقال: تأمرني أن أشتري هذا، قال: (و) (١) ما ⦗٢٣٧⦘ شأنه؟ قال: أوصى إليَّ رجل، وتركه فأقمته في السوق على ثمن، قال: لا تشتره ولا تستسلف من ماله (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
صلہ بن زفر فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ کے پاس تھا کہ ایک آدمی ان کے پاس ایک چتکبرے گھوڑے پر سوار ہو کر آیا، اور اس نے کہا کیا آپ مجھے حکم دیتے ہیں کہ میں اس مال میں سے کچھ خریدوں؟ آپ نے پوچھا ”یہ کیسا مال ہے؟“ اس نے کہا: ایک آدمی نے مجھے وصیت کی اور یہ مال چھوڑ کر مرا، میں نے اس کو ایک ثمن کے بدلے بازار میں لگا دیا، آپ نے فرمایا اس کو نہ خریدو اور اس کے مال سے کچھ نہ لو۔ ابن اسحاق فرماتے ہیں کہ میں نے صلہ بن زفر سے یہ بات ساٹھ سال پہلے سنی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33070]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33070، ترقيم محمد عوامة 31663)