☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس آدمی کا بیان جس نے اپنے غلام سے کہا کہ اگر میں اس بیماری میں مر گیا تو تو آزاد ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الوصايا← اس آدمی کا بیان جس نے اپنے غلام سے کہا کہ اگر میں اس بیماری میں مر گیا تو تو آزاد ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 31659 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٠٦٥ - حدثنا زيد بن الحباب عن (هارون) (١) (بن) (٢) إبراهيم عن ابن سيرين سئل عن رجل قال: إن حدث بي حدث فعبدي حر فاحتاج إليه، أله أن يبيعه؟ قال: نعم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابراہیم روایت کرتے ہیں کہ حضرت محمد بن سیرین سے ایک آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جس نے کہا تھا کہ اگر مجھے کوئی بیماری لاحق ہوجائے تو میرا غلام آزاد ہے، پھر اس کو اس کے بیچنے کی ضرورت پڑگئی، کیا وہ اس کو بیچ سکتا ہے؟ فرمایا: ”جی ہاں!“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33065]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33065، ترقيم محمد عوامة 31659)
حدیث نمبر: 31660 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٠٦٦ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر في رجل قال لعبده: إن مت في مرضي هذا فأنت حر، قال: ليس له أن يبيعه حتى يموت.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
جابر سے روایت ہے کہ حضرت عامر نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے اپنے غلام سے کہا کہ اگر میں اس بیماری میں مر جاؤں تو تو آزاد ہے، کہ اس کے لئے موت تک اس غلام کو بیچنا جائز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33066]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33066، ترقيم محمد عوامة 31660)