☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جب ورثاء میں سے کوئی میت پر قرضے کی گواہی دے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الوصايا← جب ورثاء میں سے کوئی میت پر قرضے کی گواہی دے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 31653 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٠٥٨ - حدثنا حفص عن أشعث عن الشعبي قال: إذا شهد رجلان أو ثلاثة من الورثة فإنما أقروا على أنفسهم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
اشعث سے روایت ہے کہ حضرت شعبی نے فرمایا کہ جب ورثاء میں سے دو یا تین آدمی گواہی دیں تو یہ گواہی ان کی طرف سے اقرار ہی سمجھی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33058]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33058، ترقيم محمد عوامة 31653)
حدیث نمبر: 31654 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٠٥٩ - حدثنا حفص عن أشعث عن الحكم وحماد عن إبراهيم قال: يجوز على الورثة بحساب ما ورثوا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حکم اور حماد حضرت ابراہیم سے روایت کرتے ہیں کہ وہ قرضہ ورثاء پر ان کے ملنے والی وراثت کے حساب سے لاگو ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33059]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33059، ترقيم محمد عوامة 31654)
حدیث نمبر: 31655 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٠٦٠ - حدثنا حفص عن أشعث عن الحسن قال: هما شاهدان من المسلمين، تجوز شهادتهما على الورثة كلهم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
اشعث سے روایت ہے کہ حضرت حسن نے فرمایا کہ وہ دونوں گواہ مسلمان ہیں، اس لئے ان کی گواہی تمام ورثاء پر نافذ ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33060]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33060، ترقيم محمد عوامة 31655)
حدیث نمبر: 31656 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٠٦١ - حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم عن إبراهيم قال: إذا شهد اثنان من الورثة جاز عليهما في أنصبائهما.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حکم سے روایت ہے کہ حضرت ابراہیم نے فرمایا کہ جب دو وارث گواہی دے دیں تو قرضہ انہی کے حصّوں میں واجب ہوگا، اور خود حضرت حکم فرماتے ہیں کہ وہ قرضہ سب ورثاء پر واجب ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33061]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33061، ترقيم محمد عوامة 31656)
حدیث نمبر: 31657 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٠٦٣ - حدثنا (عبيد اللَّه) (١) عن إسرائيل عن منصور عن الحارث قال: إذا شهد اثنان من الورثة لرجل بدين أعطي دينه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
منصور سے روایت ہے کہ حضرت حارث نے فرمایا کہ جب دو وارث کسی آدمی کے لئے قرضے کی گواہی دے دیں تو اس کو اس کا قرضہ دلا دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33063]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33063، ترقيم محمد عوامة 31657)
حدیث نمبر: 31658 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٠٦٤ - حدثنا عبد السلام عن يونس عن الحسن قال: إذا شهد أحد الورثة جاز عليهم كلهم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
یونس روایت کرتے ہیں کہ حضرت حسن نے فرمایا کہ جب کوئی وارث گواہی دے دے تو تمام ورثاء پر قرضہ لاگو ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33064]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33064، ترقيم محمد عوامة 31658)