☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس آدمی کا بیان جو کسی مال کا ذمہ دار ہے جبکہ اس کے حق داروں میں نابالغ اور بالغ دونوں طرح کے لوگ ہوں، اس آدمی کو کیسے خرچ کرنا چاہیے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الوصايا← اس آدمی کا بیان جو کسی مال کا ذمہ دار ہے جبکہ اس کے حق داروں میں نابالغ اور بالغ دونوں طرح کے لوگ ہوں، اس آدمی کو کیسے خرچ کرنا چاہیے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 31631 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٠٣٦ - حدثنا عباد بن العوام عن عبد الملك عن عطاء أن سعد بن (عبادة) (١) قسم ماله بين ورثته على كتاب اللَّه، وامرأة له (قد وضعت) (٢) رجلًا فأرسل أبو بكر وعمر إلى قيس بن سعد أن أخرج لهذا الغلام حقه، قال: قال أما شيء صنعه سعد فلا أرجع فيه، ولكن نصيبي له (فقبلا) (٣) ذلك منه (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے اپنا مال اپنے ورثاء میں کتاب اللہ کے مطابق تقسیم کردیا، اور پھر ان کی ایک بیوی نے ایک لڑکا جنا، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت قیس بن سعد رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیجا کہ اس لڑکے کے لئے اس کا حق نکالو! انہوں نے فرمایا: حضرت سعد نے جو تقسیم کردی ہے اس کو تو میں ختم نہیں کرسکتا، البتہ میرا حصّہ جو بنتا ہے وہ اس لڑکے کو دیتا ہوں، چناچہ حضرت ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہ ما نے ان کی اس بات کو منظور فرما لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33036]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33036، ترقيم محمد عوامة 31631)