☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس آدمی کا بیان جو دشمن کے ہاتھ قید ہو، اس کے لئے کتنے مال میں تصرف جائز ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الوصايا← اس آدمی کا بیان جو دشمن کے ہاتھ قید ہو، اس کے لئے کتنے مال میں تصرف جائز ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 31611 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٠١٦ - حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن في الأسير في أيدي العدو: إن أعطى عطية، أو نحل نحلا، أو أوصى بثلثه: فهو جائز.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ہشام سے روایت ہے کہ حضرت حسن نے فرمایا کہ وہ آدمی جس کو دشمن نے قید کر رکھا ہو اگر کسی کو کوئی عطیہ دے یا ایک تہائی مال کی وصیت کرے تو یہ اس کے لئے جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33016]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33016، ترقيم محمد عوامة 31611)
حدیث نمبر: 31612 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٠١٧ - حدثنا معن بن عيسى عن ابن أبي ذئب عن الزهري قال: لا يجوز للأسير في ماله إلا الثلث.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابن ابی ذئب راوی ہیں کہ زہری نے فرمایا کہ قیدی کے لئے اپنے مال کے ایک تہائی سے زیادہ میں تصرف کرنا جائز نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33017]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33017، ترقيم محمد عوامة 31612)