☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وصیت کی ذمہ داری قبول کرنے کا بیان، اگر کوئی آدمی کسی کو وصیت کا ذمہ دار بنائے تو اس آدمی کو چاہیے کہ اس ذمہ داری کو قبول کر لے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الوصايا← وصیت کی ذمہ داری قبول کرنے کا بیان، اگر کوئی آدمی کسی کو وصیت کا ذمہ دار بنائے تو اس آدمی کو چاہیے کہ اس ذمہ داری کو قبول کر لے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 31553 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٩٥٣ - حدثنا أبو أسامة قال: حدثنا هشام (عن أبيه) (١) أن عبد اللَّه بن مسعود وعثمان والمقداد بن الأسود وعبد الرحمن بن عوف ومطيع بن الأسود أوصوا إلى الزبير بن العوام (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ، عثمان، مقداد بن أسود، عبد الرحمن بن عوف اور مطیع بن أسود رضی اللہ عنہ م نے حضرت زبیر بن عوّام رضی اللہ عنہ کو وصیت کا ذمہ دار بنایا تھا، اور عبد الرحمن بن زبیر رضی اللہ عنہ نے مجھے وصیت کا ذمہ دار بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32953]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32953، ترقيم محمد عوامة 31553)
حدیث نمبر: 31554 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٩٥٥ - (١) حدثنا أزهر (عن) (٢) ابن عون عن نافع عن ابن عمر كان ⦗٢١٣⦘ (وصيًا) (٣) لرجل (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک آدمی کی وصیت کی ذمہ داری اٹھائی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32955]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32955، ترقيم محمد عوامة 31554)
حدیث نمبر: 31555 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٩٥٦ - حدثنا عباد بن العوام عن ابن عون قال: أوصى إليّ ابن عم لي، (قال) (١) : فكرهت ذلك، فسألت عمرا فأمرني أن أقبلها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابن عون فرماتے ہیں کہ میرے ایک چچا زاد نے مجھے وصیت کا ذمہ دار بنایا، میں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا، اس کے بعد میں نے حضرت عمرو سے اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے مجھے یہ ذمہ داری قبول کرلینے کا حکم فرمایا، فرماتے ہیں کہ محمد بن سیرین بھی وصیت کی ذمہ داری لے لیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32956]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32956، ترقيم محمد عوامة 31555)
حدیث نمبر: 31556 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٩٥٨ - (حدثنا أبو أسامة) (١) عن إسماعيل عن قيس قال: كان أبو (عبيد) (٢) (عبر) (٣) (الفرات) (٤) فأوصى إلى عمر بن الخطاب (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
قیس فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبید فرات کے پار چلے گئے اور انہوں نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو اپنا وصی بنا چھوڑا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32958]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32958، ترقيم محمد عوامة 31556)
حدیث نمبر: 31557 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٩٥٩ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن أبي الهيثم قال: بعث إلي إبراهيم فأوصى إليّ.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابو الہیثم فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے پیغام بھیج کر مجھے اپنا وصی بنایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32959]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32959، ترقيم محمد عوامة 31557)