☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس آدمی کا بیان جو اپنے غلام کے لئے کسی چیز کی وصیت کرے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الوصايا← اس آدمی کا بیان جو اپنے غلام کے لئے کسی چیز کی وصیت کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 31515 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٩١٣ - حدثنا حاتم بن وردان عن يونس عن الحسن أنه كان لا يرى بأسًا أن يوصي الرجل لمملوكه بمائة درهم والمائتين إذا رضي الأولياء، وإن جعل له شيئًا من ثلثه فهو في (عتقه) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
یونس روایت کرتے ہیں کہ حضرت حسن اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ کوئی آدمی اپنے غلام کے لئے سو یا دو سو درہم کی وصیت کرے جبکہ اس آدمی کے اولیاء راضی ہوں، اور اگر وہ اس کے لئے اپنے مال کے تیسرے حصّے کی وصیت کر دے تو وہ اس کی گردن پر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32913]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32913، ترقيم محمد عوامة 31515)
حدیث نمبر: 31516 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٩١٤ - حدثنا حفص قال: سألت (عمرًا) (١) عن الرجل يوصي لعبده؟ فقال: كان الحسن يقول: (لو أوصى) (٢) له برغيف، وصلته عتاقته.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حفص فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرو سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا جو اپنے غلام کے لئے وصیت کرے، انہوں نے فرمایا: حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ اگر وہ اس کے لئے ایک چپاتی کی وصیت بھی کرے تو اس کی آزادی اس کے ساتھ مل جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32914]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32914، ترقيم محمد عوامة 31516)