☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان حضرات کا ذکر جو اپنی وصیت میں یہ بات لکھنا اچھا سمجھتے تھے: اگر مجھے موت آ جائے قبل اس کے کہ میں اپنی وصیت میں تبدیلی کروں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الوصايا← ان حضرات کا ذکر جو اپنی وصیت میں یہ بات لکھنا اچھا سمجھتے تھے: اگر مجھے موت آ جائے قبل اس کے کہ میں اپنی وصیت میں تبدیلی کروں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 31460 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٨٥٧ - حدثنا يزيد بن هارون عن ابن عون عن نافع قال: قالت عائشة: ليكتب الرجل في وصيته: إن حدث بي حدث قبل أن أغير وصيتي هذه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
نافع سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: آدمی کو چاہیے کہ اپنی وصیت میں یہ بات لکھ دے: ”اگر مجھے موت آجائے قبل ازیں کہ میں اپنی اس وصیت کو تبدیل کروں۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32857]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32857، ترقيم محمد عوامة 31460)
حدیث نمبر: 31461 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٨٥٨ - (حدثنا) (١) وكيع عن أبي العميس عن عامر بن عبد اللَّه بن الزبير أن ابن مسعود أوصى فكتب في وصيته: بسم اللَّه الرحمن الرحيم، هذا ما أوصى به ابن مسعود إن حدث به حدث في مرضه هذا (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
عامر بن عبد اللہ بن زبیر سے روایت ہے کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے وصیت کی اور اپنی وصیت میں لکھا: ”بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَن الرَّحِیمِ یہ وصیت ہے ابن مسعود کی اگر اس کو اس بیماری میں موت آجائے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32858]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32858، ترقيم محمد عوامة 31461)
حدیث نمبر: 31462 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٨٥٩ - حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن محمد قال: كانوا يوصون فيكتب الرجل (في) (١) وصيته إن حدث بي حدث قبل أن أغير وصيتي هذه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ہشام روایت کرتے ہیں کہ محمد نے فرمایا: لوگ جب وصیت کیا کرتے تھے تو اپنی وصیت میں لکھ دیا کرتے تھے کہ: ”اگر مجھے اپنی وصیت میں تبدیلی کرنے سے پہلے موت آجائے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32859]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32859، ترقيم محمد عوامة 31462)
حدیث نمبر: 31463 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٨٦٠ - حدثنا أبو داود الطيالسي عن أبي خلدة عن أبي العالية قال: أوصيت بضع عشر مرة، (أوقت وقتًا) (١) إذا جاء الوقت كنت بالخيار.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابو خلدہ سے روایت ہے کہ ابو العالیہ نے فرمایا: میں دس سے زائد مرتبہ وصیت کرچکا ہوں، میں وصیت کا ایک وقت مقرر کردیتا ہوں، جب وہ وقت آتا ہے تو مجھے اختیار حاصل ہوجاتا ہے (اس وصیت کو باقی رکھوں یا بدل دوں)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32860]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32860، ترقيم محمد عوامة 31463)
حدیث نمبر: 31464 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٨٦١ - حدثنا أبو أسامة عن أبي عمير الحارث بن عمير عن أيوب عن نافع عن ابن عمر أنه كان يشترط: إن حدث بي حدث قبل (أن) (١) أغير كتابي هذا (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
نافع سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنی وصیت میں یہ شرط لگائی تھی ”اگر مجھے اس تحریر میں تبدیلی کرنے سے پہلے موت آجائے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32861]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32861، ترقيم محمد عوامة 31464)