☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ا س آدمی کا بیان جس نے مرتے وقت تین بیٹے چھوڑے اور ایک بیٹے کے حصّے کے بقدر مال کی وصیت کر دی
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الوصايا← ا س آدمی کا بیان جس نے مرتے وقت تین بیٹے چھوڑے اور ایک بیٹے کے حصّے کے بقدر مال کی وصیت کر دی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 31434 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٨٢٩ - حدثنا حفص عن داود بن أبي هند قال: سئل عامر عن رجل مات وترك ثلاثة بنين وأوصى بمثل نصيب أحدهم قال: هو رابع له الربع.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
داؤد بن ابی ہند فرماتے ہیں کہ حضرت عامر سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا جس نے مرتے وقت تین بیٹے چھوڑے اور ایک بیٹے کے حصّے کے بقدر مال کی وصیت کردی آپ نے فرمایا: وہ آدمی جو چوتھا ہے، اس کو ایک چوتھائی حصّہ ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32829]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32829، ترقيم محمد عوامة 31434)
حدیث نمبر: 31435 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٨٣٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور والأعمش عن إبراهيم قال: إذا ترك الرجل ثلاثة بنين وأوصى بمثل نصيب (أحد بنيه) (١) قال: (زد) (٢) واحدا، اجعلها من أربعة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
منصور اور اعمش روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے فرمایا: جب کوئی آدمی تین بیٹے چھوڑ کر مرے اور ایک بیٹے کے حصّے کے بقدر مال کی وصیت کر دے تو ایک آدمی کا اضافہ سمجھ کر مال کو چار حصّوں میں تقسیم کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32830]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32830، ترقيم محمد عوامة 31435)
حدیث نمبر: 31436 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٨٣١ - حدثنا وكيع قال: (ثنا) (١) سفيان عن داود عن الشعبي قال: (زد) (٢) (واحدًا) (٣) (و) (٤) اجعلها من أربعة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
شعبی سے بھی یہی مضمون منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32831]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32831، ترقيم محمد عوامة 31436)