☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
یہ باب ہے عورت کو وصیت نافذ کرنے کی ذمّہ دار بنانے کے بیان میں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الوصايا← یہ باب ہے عورت کو وصیت نافذ کرنے کی ذمّہ دار بنانے کے بیان میں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 31414 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٨٠٧ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو بن دينار أن عمر أوصى إلى حفصة (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
عمرو بن دینار فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت حفصہ رضی اللہ عنہ کو اپنی وصیت کی ذمہ داری دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32807]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32807، ترقيم محمد عوامة 31414)
حدیث نمبر: 31415 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٨٠٨ - حدثنا وكيع قال: حدثنا أبو (جناب) (١) عن أبي عون الثقفي أن رجلًا أوصى إلى امرأته فأجاز ذلك شريح.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابو عون ثقفی فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو اپنی وصیت پورا کرنے کی ذمہ دار بنایا، تو حضرت شریح نے اس کی اجازت دے دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32808]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32808، ترقيم محمد عوامة 31415)
حدیث نمبر: 31416 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٨٠٩ - حدثنا أبو أسامة عن (عمر بن) (١) عمرو الأزدي قال: حدثتني خالتي، وكانت امرأة إبراهيم قالت: أوصى إلي إبراهيم بشيء من وصيته.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم کی اہلیہ فرماتی ہیں کہ حضرت ابراہیم رحمہ اللہ نے مجھے اپنی وصیت کے کچھ حصّے کے نافذ کرنے کی ذمہ داری دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32809]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32809، ترقيم محمد عوامة 31416)
حدیث نمبر: 31417 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٨١٠ - حدثنا عبدة عن عبد الملك عن عطاء قال: لا تكون المرأة وصيًا، فإن فعل نظر إلى رجل يوثق به فجعل ذلك إليه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
عبد الملک حضرت عطاء سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا کہ عورت کو وصیت نافذ کرنے کی ذمہ داری نہیں سونپی جاسکتی، اگر کوئی آدمی ایسا کر بیٹھے تو کوئی بااعتبار آدمی ڈھونڈ کر اس کو یہ ذمہ داری دی جاسکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32810]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32810، ترقيم محمد عوامة 31417)
حدیث نمبر: 31418 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٨١١ - وسمعت وكيعا يقول: قال سفيان: تكون وصيًا، رب امرأة خير من رجل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
وکیع فرماتے ہیں کہ میں نے سفیان کو یہ فرماتے سنا کہ عورت وصیت کی ذمہ دار بن سکتی ہے کیونکہ بہت سی عورتیں آدمی سے بہتر ہوتی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32811]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32811، ترقيم محمد عوامة 31418)