☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس آدمی کا بیان جو کہے میرے مال کا ایک تہائی تین سو درہم ہیں جن میں سے فلاں کو سو درہم، اور فلاں کو سو درہم دے دیے جائیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الوصايا← اس آدمی کا بیان جو کہے میرے مال کا ایک تہائی تین سو درہم ہیں جن میں سے فلاں کو سو درہم، اور فلاں کو سو درہم دے دیے جائیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 31401 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٧٩٤ - حدثنا حفص عن أشعث عن الحكم وحماد عن إبراهيم أنه سئل عن رجل قال: ثلثي ثلاثمائة درهم: مائة لفلان، ومائة لفلان، وما بقي (من ثلثي فهو لفلان؟ قال: فلفلان مائة، ولفلان مائة، وما بقي) (١) فلفلان، وإن لم يبق شيء فليس بشيء.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حکم اور حماد حضرت ابراہیم سے روایت کرتے ہیں کہ ان سے اس آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جس نے کہا تھا کہ میرے مال کا تہائی حصّہ تین سو درہم ہیں، سو فلاں آدمی کو دیے جائیں، سو فلاں آدمی کو، اور جو باقی بچیں وہ فلاں تیسرے شخص کو دے دیے جائیں، آپ نے فرمایا: پہلے شخص کے لئے سو درہم، دوسرے کے لئے بھی سو درہم، اور تہائی مال سے جتنا بچے وہ سب کا سب تیسرے آدمی کا ہے، اگر کچھ نہ بچے تو تیسرے آدمی کو کچھ نہ ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32794]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32794، ترقيم محمد عوامة 31401)