☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس آدمی کا بیان جس کے کچھ گھر ہوں، اور وہ ان کے ایک تہائی حصّے کی وصیت کرے، کیا ان جگہوں کو ایک جگہ سے جمع کر کے وصیت میں دیا جا سکتا ہے یا نہیں؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الوصايا← اس آدمی کا بیان جس کے کچھ گھر ہوں، اور وہ ان کے ایک تہائی حصّے کی وصیت کرے، کیا ان جگہوں کو ایک جگہ سے جمع کر کے وصیت میں دیا جا سکتا ہے یا نہیں؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 31399 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٧٩٢ - (١) حدثنا حماد بن خالد عن عبد اللَّه بن جعفر عن سعد بن إبراهيم قال: سألت القاسم عن رجل كانت له مساكن فأوصى بثلث كل مسكن له، قال: (يخرج) (٢) حتى يكون في مسكن واحد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
سعد بن ابراہم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم سے اس آدمی کے بارے میں دریافت کیا جس کے کچھ گھر تھے، پھر اس نے ہر گھر کے ایک تہائی کی وصیت کردی، آپ نے فرمایا: اس پورے حصّے کو ایک مکان سے نکال کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32792]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32792، ترقيم محمد عوامة 31399)
حدیث نمبر: 31400 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٧٩٣ - حدثنا يعلى عن عبد الملك عن عطاء في رجل أوصى بثلث ماله وأشياء سوى ذلك، وترك دارًا (تكون) (١) ثلثها أيعطاها الوصى له بالثلث، قال: لا، ولكن يعطى بالحصة من المال والدار.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے اس آدمی کے بارے میں روایت ہے جس نے ایک تہائی مال اور اس کے علاوہ کچھ اشیاء کی وصیت کی، اور ایک گھر چھوڑ کر مرا جو اس کے مال کا ایک تہائی ہوتا ہے، ان سے پوچھا گیا کیا جس آدمی کے لئے وصیت کی گئی ہے اسے وہ گھر ایک تہائی حصّے میں دیا جاسکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا: نہیں، بلکہ اس کو مال اور گھر دونوں کا ایک حصّہ دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32793]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32793، ترقيم محمد عوامة 31400)