☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
یہ باب ہے اس شخص کے بیان میں جو اپنے مال کے کچھ حصے کی کسی کے لئے وصیت کرے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الوصايا← یہ باب ہے اس شخص کے بیان میں جو اپنے مال کے کچھ حصے کی کسی کے لئے وصیت کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 31394 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٧٨٦ - (١) حدثنا حفص عن الأعمش عن إبراهيم قال: إذا أوصى الرجل للرجل بخمسين درهمًا عجلت له من العين، وإذا أوصى بثلث أو ربع كان في العين والدين.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
اعمش سے روایت ہے کہ حضرت ابراہیم نے فرمایا: جب کوئی آدمی کسی کے لئے پچاس درہم کی وصیت کرے تو اس کو وہ دراہم میت کے نقد مال میں سے دے دیے جائیں گے، اور جب کوئی ایک تہائی یا ایک چوتھائی مال کی وصیت کرے تو وہ مال اس آدمی کو میت کے نقد مال اور قرض دونوں سے نکال کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32786]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32786، ترقيم محمد عوامة 31394)
حدیث نمبر: 31395 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٧٨٧ - حدثنا حفص عن عمرو عن الحسن في الرجل يوصي للرجل بخمسين درهما من (ماله) (١) قال: يعجل ما بينه وبين ثلث العين.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
عمرو حضرت حسن سے روایت کرتے ہیں اس آدمی کے بارے میں جو کسی کے لئے اپنے مال میں سے پچاس درہم کی وصیت کرے، آپ نے فرمایا کہ موجودہ نقد مال کے ایک تہائی حصے سے نکال کر دے دیے جائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32787]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32787، ترقيم محمد عوامة 31395)