☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وہ روایات جو کسی وارث کے لئے وصیت کرنے کے بارے میں وارد ہوئی ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الوصايا← وہ روایات جو کسی وارث کے لئے وصیت کرنے کے بارے میں وارد ہوئی ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 31359 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٧٤٨ - حدثنا أبو عبد الرحمن قال: حدثنا أبو بكر قال) (١) : حدثنا إسماعيل (ابن عياش) (٢) عن شرحبيل بن مسلم قال: سمعت أبا أمامة الباهلي يقول: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في خطبته عام حجة الوداع يقول:"إن اللَّه (قد) (٣) أعطى كل ذي حق حقه فلا وصية لوارث" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
شرحبیل بن مسلم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو امامہ باھلی رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے سنا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو حجّۃ الوداع کے خطبے میں یہ فرماتے سنا: بیشک اللہ تعالیٰ نے حق دار کو اس کا حق دے دیا ہے، پس کسی وارث کے لئے کوئی وصیت معتبر نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32748]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32748، ترقيم محمد عوامة 31359)
حدیث نمبر: 31360 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٧٤٩ - (١) حدثنا يزيد بن هارون عن (سعيد) (٢) عن قتادة عن شهر بن حوشب عن عبد الرحمن بن غنم عن عمرو بن خارجة عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"لا ⦗١٧٢⦘ وصية لوارث" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
عمرو بن خارجہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: کسی وارث کے لئے وصیت معتبر نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32749]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32749، ترقيم محمد عوامة 31360)
حدیث نمبر: 31361 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٧٥٠ - (١) حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي قال: ليس لوارث وصية (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حارث حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: کسی وارث کے لئے وصیت کا کوئی اعتبار نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32750]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32750، ترقيم محمد عوامة 31361)
حدیث نمبر: 31362 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٧٥١ - حدثنا ملازم بن عمرو عن عبد اللَّه بن بدر قال: سأل رجل ابن عمر فقال: يا ابن عمر ما ترى في الوصية للوارث؟ (فانتهره) (١) وقال: هل قاربت الحرورية؟ فقال: لا (تجوز) (٢) الوصية للوارث (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
عبد اللہ بن بدر روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ اے ابن عمر رضی اللہ عنہما! آپ کی وارث کے لئے وصیت کرنے کے بارے میں کیا رائے ہے؟ آپ نے اس کو ڈانٹا اور فرمایا: کیا تمہارا خارجیوں سے تعلق ہے؟ کسی وارث کے لئے وصیت کرنا جائز نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32751]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32751، ترقيم محمد عوامة 31362)
حدیث نمبر: 31363 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٧٥٢ - حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن وابن سيرين قالا: ليس لوارث وصية، إلا إن (يشاء) (١) الورثة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ہشام روایت کرتے ہیں کہ حسن بصری اور محمد بن سیرین نے فرمایا: کسی وارث کے لئے وصیت معتبر نہیں مگر اس وقت جبکہ تمام ورثاء چاہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32752]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32752، ترقيم محمد عوامة 31363)
حدیث نمبر: 31364 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٧٥٣ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن أبي مسكين عن سعيد بن جبير قال: ليس لوارث وصية.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابو مسکین روایت کرتے ہیں کہ سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے فرمایا: کسی وارث کے لئے وصیت معتبر نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32753]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32753، ترقيم محمد عوامة 31364)