٣٢٥٣٦ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا حماد بن سلمة عن أبي جعفر الخطمي عن عمارة بن خزيمة بن ثابت عن أبيه أنه رأى في المنام كأنه (سجد) (١) على جبين رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، (فذكر) (٢) ذلك (لرسول) (٣) اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقال (٤) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن الروح يلقى الروح"، أو قال:"الروح يلقى الروح"، -شك يزيد، فأقنع رسول اللَّه ⦗٩٢⦘ صلى الله عليه و آله وسلم رأسه ثم أمره فسجد من خلفه على جبين رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمارہ بن خزیمہ بن ثابت اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے خواب میں دیکھا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پیشانی مبارک پر سجدہ کر رہے ہیں، چناچہ انہوں نے یہ خواب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے بیان کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا بیشک روح البتہ روح سے ملا کرتی ہے، یا فرمایا کہ روح روح سے ملتی ہے، یزید راوی کو شک ہے، چناچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے سر کو جھکایا اور ان کو سجدے کا حکم دیا، پس انہوں نے آپ کے پیچھے سے آپ کی مبارک پیشانی پر سجدہ کرلیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32536]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32536، ترقيم محمد عوامة 31155)