☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musannaf Ibn Abi Shaibah

Hadith No.: 31160
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← Chapters← Bab← Hadith No. 31160
٣٢٥٤١ - حدثنا عفان قال: حدثنا جرير بن حازم قال: قيل لمحمد بن سيرين: إن فلانًا يضحك، قال: ولم لا يضحك؟ فقد ضحك من هو خير منه، حدثت أن عائشة قالت: ضحك النبي صلى الله عليه و آله وسلم (١) من رؤيا قصها عليه رجل ضحكًا ما رأيت ضحك من شيء قط أشد منه، قال محمد: وقد علمت ما الرؤيا وما تأويلها، رأى كأن رأسه قطع فذهب يتبعه، فالرأس النبي صلى الله عليه و آله وسلم والرجل يزيد أن يلحق بعمله عمل رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وهو لا يدركه (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جریر بن حازم سے روایت ہے کہ محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے کہا گیا کہ فلاں آدمی ہنستا ہے، آپ نے فرمایا وہ کیوں نہ ہنسے؟ جبکہ اس سے بہترین ذات ہنسی ہے، مجھ سے بیان کیا گیا ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک آدمی کا خواب سن کر اس قدر ہنسے کہ میں نے آپ کو اس سے زیادہ کسی چیز پر ہنستے ہوئے نہیں دیکھا، محمد بن سیرین فرماتے ہیں کہ مجھے علم ہے کہ کیا خواب تھا اور اس کی کیا تعبیر ہے؟ اس آدمی نے دیکھا کہ اس کا سر قلم کردیا گیا، اور وہ اس کے پیچھے پیچھے جا رہا ہے، تو سر سے مراد نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں اور آدمی چاہتا ہے کہ اپنے عمل کے ذریعے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو پالے لیکن وہ آپ کو نہیں پاسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32541]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32541، ترقيم محمد عوامة 31160)
← Previous Hadith (31159) Back to Bab Next Hadith → (31161)