☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وہ روایات جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے خواب کے بارے میں مروی ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الرؤيا← وہ روایات جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے خواب کے بارے میں مروی ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 31150 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٥٣١ - حدثنا (عفان) (١) قال: حدثنا وهيب قال: حدثنا داود (عن زياد) (٢) ابن عبد اللَّه عن أم هلال بنت وكيع (عن) (٣) امرأة عثمان قالت: أغفى عثمان فلما استيقظ قال: إن القوم يقتلونني، قلت: كلا، يا أمير المؤمنين، قال: (إني) (٤) رأيت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وأبا بكر وعمر، قال: (فقالوا) (٥) : أفطر عندنا الليلة، أو (قال) (٦) : إنك تفطر عندنا الليلة (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی اہلیہ سے روایت ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ پر ہلکی سی نیند طاری ہوئی، جب آپ بیدار ہوئے تو آپ نے فرمایا کہ لوگ مجھے قتل کردیں گے۔ میں نے عرض کیا ہرگز نہیں ا ے امیر المومنین! آپ نے فرمایا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہ ما کو دیکھا ہے وہ فرما رہے تھے کہ آج رات ہمارے پاس افطاری کرو، یا یہ فرمایا کہ آپ آج رات ہمارے پاس افطاری کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32531]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32531، ترقيم محمد عوامة 31150)
حدیث نمبر: 31151 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٥٣٢ - حدثنا إسحاق بن سليمان عن أبي جعفر عن أيوب عن نافع عن ابن عمر أن عثمان أصبح يحدث الناس قال: رأيت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم الليلة في المنام فقال:"يا عثمان أفطر عندنا"، فأصبح (صائمًا) (١) وقتل من يومه (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ صبح کے وقت لوگوں کے سامنے یہ بات بیان فرما رہے تھے کہ میں نے آج رات خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا ہے آپ نے فرمایا اے عثمان! ہمارے پاس افطاری کرو، آپ نے روزہ رکھا اور اسی دن شہید ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32532]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32532، ترقيم محمد عوامة 31151)