٣٢٥٣١ - حدثنا (عفان) (١) قال: حدثنا وهيب قال: حدثنا داود (عن زياد) (٢) ابن عبد اللَّه عن أم هلال بنت وكيع (عن) (٣) امرأة عثمان قالت: أغفى عثمان فلما استيقظ قال: إن القوم يقتلونني، قلت: كلا، يا أمير المؤمنين، قال: (إني) (٤) رأيت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وأبا بكر وعمر، قال: (فقالوا) (٥) : أفطر عندنا الليلة، أو (قال) (٦) : إنك تفطر عندنا الليلة (٧) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی اہلیہ سے روایت ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ پر ہلکی سی نیند طاری ہوئی، جب آپ بیدار ہوئے تو آپ نے فرمایا کہ لوگ مجھے قتل کردیں گے۔ میں نے عرض کیا ہرگز نہیں ا ے امیر المومنین! آپ نے فرمایا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہ ما کو دیکھا ہے وہ فرما رہے تھے کہ آج رات ہمارے پاس افطاری کرو، یا یہ فرمایا کہ آپ آج رات ہمارے پاس افطاری کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32531]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32531، ترقيم محمد عوامة 31150)