☽ 13 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا فيمن رأى النبي ﷺ في المنام
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الرؤيا← ما قالوا فيمن رأى النبي ﷺ في المنام
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 6
حديث رقم: 31106 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٤٨٧ - حدثنا خلف بن خليفة عن أبي مالك الأشجعي عن أبيه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من رآني في المنام فقد رآني" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو مالک اشجعی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: کہ جس شخص کو خواب میں میری زیارت نصیب ہوئی اس نے واقعۃً مجھے ہی دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32487]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32487، ترقيم محمد عوامة 31106)
حديث رقم: 31107 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٤٨٨ - حدثنا وكيع بن الجراح عن سفيان عن أبي إسحاق عن أبي الأحوص عن عبد اللَّه (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے مجھے خواب میں دیکھا اس نے واقعۃً مجھے ہی دیکھا کیونکہ شیطان میری صورت میں نہیں آسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32488]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32488، ترقيم محمد عوامة 31107)
حديث رقم: 31108 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٤٩٠ - حدثنا هوذة بن خليفة قال: (حدثني) (١) عوف عن يزيد الفارسي قال: رأيت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٢) في النوم زمن ابن عباس على البصرة، قال: قلت لابن عباس: إني رأيت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في النوم، فقال ابن عباس: فإن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم كان يقول:"إن الشيطان لا يستطيع أن يتشبه بي، فمن رآني في النوم فقد رآني" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت یزید فارسی سے منقول ہے فرماتے ہیں کہ جس زمانے میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بصرہ کے حاکم تھے اس زمانے میں مجھے خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی، میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے عرض کیا کہ مجھے خواب میں حضور 5 کی زیارت ہوئی ہے، تو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جواب میں فرمایا کہ حضور 5 کا فرمان ہے کہ شیطان مجھ جیسی صورت بنانے کی طاقت نہیں رکھتا، پس جس شخص نے خواب میں مجھے دیکھا ہو وہ جان لے کہ اس نے مجھ کو ہی دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32490]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32490، ترقيم محمد عوامة 31108)
حديث رقم: 31109 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٤٩١ - حدثنا أحمد بن عبد اللَّه قال: حدثنا ليث بن سعد عن أبي الزبير عن جابر أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:"من رآني في النوم فقد رآني، (فإن) (١) الشيطان (لا يتمثل) (٢) في صورتي" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے خواب میں میری زیارت کی اس نے حقیقتاً مجھے دیکھا، شیطان میری صورت میں نظر نہیں آسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32491]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32491، ترقيم محمد عوامة 31109)
حديث رقم: 31110 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٤٩٢ - حدثنا عفان قال حدثنا عبد العزيز بن مختار قال: حدثنا ثابت قال: حدثنا أنس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:" (من رآني في المنام فقد رآني فإن) (١) الشيطان لا يتمثل بي" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے خواب میں میری زیارت کی اس نے حقیقتاً مجھے دیکھا، شیطان میری صورت میں نظر نہیں آسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32492]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32492، ترقيم محمد عوامة 31110)
حديث رقم: 31111 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٤٩٣ - حدثنا بكر بن عبد الرحمن قال أخبرنا عيسى عن محمد بن أبي ليلى عن عطية العوفي عن أبي سعيد عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"من رآني في المنام فقد رآني، إن الشيطان لا يتمثل بي" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے خواب میں میری زیارت کی اس نے حقیقتاً مجھے دیکھا، شیطان میری صورت نہیں بنا سکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32493]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32493، ترقيم محمد عوامة 31111)