☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
معوّذتین کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب فضائل القرآن← معوّذتین کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 30828 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٢٠٤ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عاصم عن زر قال: قلت لأبي: إن ابن مسعود لا يكتب المعوذتين في مصحفه فقال: إني سألت عنهما النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"قيل لي فقلت:"، فقال أبي: (فنحن) (١) نقول كما قيل لنا (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زرّ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابی سے پوچھا! حضرت ابن مسعود معوذتین کو صحیفہ میں نہیں لکھتے اور فرماتے ہیں: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ان دونوں سورتوں کی بابت سوال کیا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ تو مجھے پڑھنے کے لیے دی گئی تھیں پس میں نے ان کو پڑھ لاِ۔ تو حضرت ابی ّ نے جواباً ارشاد فرمایا: اور ہم ان کو پڑھتے ہیں جیسا کہ ہمیں کہا گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32204]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32204، ترقيم محمد عوامة 30828)
حدیث نمبر: 30829 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٢٠٥ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن (حصين) (١) عن الشعبي قال: (المعوذتان) (٢) من القرآن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے ارشاد فرمایا: معوذتین قرآن کا حصہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32205]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32205، ترقيم محمد عوامة 30829)
حدیث نمبر: 30830 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٢٠٦ - حدثنا ابن إدريس عن حصين عن الشعبي بنحو منه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حصین سے امام شعبی کا ما قبل جیسا ارشاد اس سند سے مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32206]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32206، ترقيم محمد عوامة 30830)
حدیث نمبر: 30831 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٢٠٧ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن عبد الرحمن بن يزيد قال: رأيتا عبد اللَّه (يحك) (١) المعوذتين من مصاحفه، (وقال) (٢) : لا تخلطوا فيه ما ليس منه (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ معوذتین کو اپنے صحیفوں میں سے کھرچ کر مٹا رہے تھے اور فرمایا: جو قرآن میں سے نہیں ہے اس کو اس میں خلط ملط مت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32207]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32207، ترقيم محمد عوامة 30831)
حدیث نمبر: 30832 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٢٠٨ - حدثنا وكيع قال (١) : (حدثنا) (٢) سفيان عن الأعمش (عن إبراهيم) (٣) قال: قلت للأسود: من القرآن (٤) هما؛ قال: نعم -يعني المعوذتين.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت اسود سے دریافت کیا: کیا یہ دونوں قرآن کا حصہ ہیں؟ آپ نے فرمایا: جی ہاں! یعنی معوذتین۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32208]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32208، ترقيم محمد عوامة 30832)
حدیث نمبر: 30833 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٢٠٩ - حدثنا يحيى بن أبي بكير عن إبراهيم بن رافع قال: سمعت سليمان مولى أم علي أن مجاهدا كان يكره أن يقرأ بالمعوذات وحدها حتى يجعل معها سورة (أخرى) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلمان جو کہ ام علی رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام ہیں فرماتے ہیں کہ بلا شبہ حضرت مجاہد ناپسند کرتے تھے کہ وہ صرف معوذتین کو اکیلے پڑھیں۔ یہاں تک کہ وہ اس کے ساتھ دوسری سورت کو ملا لیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32209]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32209، ترقيم محمد عوامة 30833)
حدیث نمبر: 30834 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٢١٠ - حدثنا مطلب بن زياد عن محمد بن (سالم) (١) قال: قلت لأبي جعفر: إن ابن مسعود (محا) (٢) المعوذتين من صحفه فقال: اقرأ بهما (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن سالم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر سے عرض کیا: بلاشبہ حضرت ابن مسعود نے معوذتین کو مصاحف سے مٹا دیا تھا! تو آپ نے فرمایا: تم ان دونوں کو پڑھا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32210]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32210، ترقيم محمد عوامة 30834)
حدیث نمبر: 30835 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٢١١ - حدثنا عفان قال: حدثنا أبو هلال قال: حدثنا منصور القصاب قال: سألت الحسن (١) قلت: يا أبا سعيد أقرأ المعوذتين في صلاة الفجر؟ (قال) (٢) : نعم إن شئت، (سورتان مباركتان طيبتان) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت منصور قصاب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن سے پوچھا: اے ابو سعید! کیا میں معوذتین کو فجر کی نماز میں پڑھ سکتا ہوں؟ تو آپ نے فرمایا: ہاں اگر تم چاہو، یہ دونوں بہت مبارک اور پاکیزہ سورتیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32211]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32211، ترقيم محمد عوامة 30835)
حدیث نمبر: 30836 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٢١٢ - حدثنا أبو أسامة عن سفيان عن معاوية بن صالح عن عبد الرحمن بن جبير عن أبيه عن عقبة بن عامر أنه سأل رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن المعوذتين قال: فأمنا بهما رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في صلاة الفجر (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عقبہ بن عامر فرماتے ہیں کہ انہوں نے حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے معوذتین کی بابت پوچھا! آپ فرماتے ہیں: پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دونوں سورتوں کے ساتھ فجر کی نماز میں ہماری امامت کروائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32212]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32212، ترقيم محمد عوامة 30836)
حدیث نمبر: 30837 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٢١٣ - حدثنا وكيع عن هشام بن الغاز عن سليمان بن موسى عن عقبة بن عامر قال: كنت مع النبي صلى الله عليه و آله وسلم في سفر، فلما طلع الفجر (١) وأقام ثم أقامني عن يمينه وقرأ بالمعوذتين، فلما انصرف قال: كيف رأيت؟ (قلت: قد رأيت) (٢) يا رسول اللَّه قال: فاقرأ بهما كلما نمت وكلما قمت (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عقبہ بن عامر فرماتے ہیں کہ میں ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا۔ پس جب فجر صادق طلوع ہوئی۔ میں نے اذان دی اور اقامت کہی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے اپنے دائیں جانب کھڑا کیا اور معوذتین کی تلاوت فرمائی۔ پس جب نماز سے فارغ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو نے دیکھ لیا جو میں نے پڑھا؟ مں ھ نے کہا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! تحقیق میں نے دیکھ لیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو ان دونوں سورتوں کو پڑھا کر جب بھی تو سو اور جب بھی تو بیدار ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32213]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32213، ترقيم محمد عوامة 30837)
حدیث نمبر: 30838 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٢١٤ - حدثنا وكيع عن ابن عون عن ابن سيرين قال: كان ابن مسعود لا يكتب المعوذتين (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود معوذتین کو نہیں لکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32214]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32214، ترقيم محمد عوامة 30838)