☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
قرآن کی تعلیم کے بارے میں: کتنی آیات سیکھی جائیں؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب فضائل القرآن← قرآن کی تعلیم کے بارے میں: کتنی آیات سیکھی جائیں؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 30549 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٩٢١ - حدثنا محمد بن فضيل عن عطاء بن السائب عن أبي عبد الرحمن قال: حدثنا من كان (يقرئنا) (١) من أصحاب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أنهم كانوا (يقترئون) (٢) من رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عشر آيات، ولا يأخذون في العشر الأخرى حتى يعلموا ما في هذه من العمل والعلم (قال: فعلمنا) (٣) العمل والعلم (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ ہمیں بیان کیا اس شخص نے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب میں سے تھے اور ہمیں قرآن پڑھایا کرتے تھے۔ آپ نے فرمایا: بیشک صحابہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دس آیات سیکھتے تھے: اور اگلی دس آیات اس وقت تک نہیں سیکھتے تھے جب تک کہ انہیں یینس ہوجاتا کہ جو سیکھا ہے وہ عمل اور علم میں بھی ہے۔ آپ نے فرمایا: ہم نے علم اور عمل دونوں سیکھے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31921]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31921، ترقيم محمد عوامة 30549)
حدیث نمبر: 30550 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٩٢٢ - حدثنا وكيع عن خالد بن دينار عن أبي العالية قال: تعلموا القرآن خمس آيات خمس آيات، فإن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم كان يأخذه خمسا خمسًا (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خالد بن دینار فرماتے ہیں کہ حضرت ابو العالیہ نے ارشاد فرمایا: قرآن کو پانچ، پانچ آیات کر کے سیکھو، اس لیے کہ رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی پانچ پانچ آیات سیکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31922]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31922، ترقيم محمد عوامة 30550)
حدیث نمبر: 30551 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٩٢٣ - حدثنا وكيع عن إسماعيل قال: كان أبو عبد الرحمن يعلمنا خمسًا خمسًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل نے ارشاد فرمایا کہ حضررت ابو عبد الرحمن ہمیں پانچ پانچ آیات سکھاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31923]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31923، ترقيم محمد عوامة 30551)