☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جب کوئی شخص مسجد حرام میں داخل ہو تو یوں دعا کرے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الدعاء← جب کوئی شخص مسجد حرام میں داخل ہو تو یوں دعا کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 30240 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٦٠٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن رجل من أهل الشام عن مكحول عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم كان إذا رأى البيت قال:"اللهم زد هذا البيت تشريفًا وتعظيمًا ومهابة، وزد من حجه أو اعتمره تشريفًا وتعظيمًا وتكريمًا وبرًا" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیت اللہ کو دیکھتے تو یوں دعا فرماتے: اے اللہ! تو اس گھر کی عزت، عظمت اور ہیبت میں اضافہ فرما، اور جو شخص اس کا حج یا عمرہ کرے اس کی عزت، عظمت، اکرام اور نیکی میں بھی اضافہ فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31603]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31603، ترقيم محمد عوامة 30240)
حدیث نمبر: 30241 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٦٠٤ - حدثنا (عبدة) (١) بن سليمان عن يحيى (بن سعيد) (٢) (عن محمد بن سعيد) (٣) عن سعيد بن المسيب أنه كان إذا دخل المسجد: الكعبة، ونظر إلى البيت قال: اللهم أنت السلام ومنك السلام فحينا ربنا بالسلام.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن المسیب جب کعبہ کی مسجد میں داخل ہوتے اور بیت اللہ کی طرف دیکھتے تو یہ دعا پڑھتے: اے اللہ! تو سلامتی والا ہے، اور تجھ ہی سے سلامتی ہے، اے ہمارے رب! تو ہمیں سلامتی کا تحفہ دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31604]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31604، ترقيم محمد عوامة 30241)
حدیث نمبر: 30242 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٦٠٥ - حدثنا جرير عن مغيرة عن (١) الشعبي قال: أول ما تدخل (مكة) (٢) فانتهيت إلى الحجر فاحمد اللَّه على حسن تيسيره وبلاغه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی ارشاد فرماتے ہیں جب تو پہلی مرتبہ مکہ میں داخل ہو تو حجر اسود پر جا کر اللہ کی حمد کر آسانی پر اور آرام سے پہنچنے پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31605]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31605، ترقيم محمد عوامة 30242)
حدیث نمبر: 30243 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٦٠٦ - حدثنا وكيع عن العمري عن محمد بن سعيد عن أبيه أن عمر كان إذا دخل البيت قال: اللهم أنت السلام ومنك السلام فحينا ربنا بالسلام (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب جب بیت المقدس میں داخل ہوتے تو یوں دعا پڑھتے: اے اللہ! تو سلامتی والا ہے، اور تجھ ہی سے سلامتی ہے، ہمارے رب! تو ہمیں سلامتی کا تحفہ دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31606]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31606، ترقيم محمد عوامة 30243)