☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس آدمی کے بیان میں جو آدمی کو یوں کہہ دے: اے لے پالک، تو اس پر کیا سزا لاگو ہوگی؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحدود← اس آدمی کے بیان میں جو آدمی کو یوں کہہ دے: اے لے پالک، تو اس پر کیا سزا لاگو ہوگی؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 29571 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٩٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن إسماعيل عن الشعبي قال: لو أن رجلًا قال لرجل: ادعاك عشرة، لم يكن عليه حد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا: اگر کوئی آدمی کسی آدمی کو یوں کہے: دس نے تیرے بارے میں دعوی کیا تو اس پر حد جاری نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30908]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30908، ترقيم محمد عوامة 29571)
حدیث نمبر: 29572 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٩٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن (رقبة) (١) عن حماد في الرجل يقول للرجل: أنت دعي، ليس عليه حد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت رقبہ فرماتے ہیں کہ حضرت حماد سے اس آدمی کے بارے میں مروی ہے جو آدمی کو یوں کہہ دے: اے لے پالک، تو اس پر حد جاری نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30909]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30909، ترقيم محمد عوامة 29572)
حدیث نمبر: 29573 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٩١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو عصام عن الأوزاعي عن الزهري في الرجل يقول للرجل من العرب: إنك لمولى، قال: يضرب الحد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اوزاعی فرماتے ہیں کہ حضرت زھری سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جو عرب کے آدمی کو یوں کہہ دے: بیشک تو غلام ہے، آپ نے فرمایا: اس پر حد لگائی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30910]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30910، ترقيم محمد عوامة 29573)