☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس آدمی کا بیان جس نے اہل کتاب عورت سے شادی کی پھر اس نے بدکاری کی
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحدود← اس آدمی کا بیان جس نے اہل کتاب عورت سے شادی کی پھر اس نے بدکاری کی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 29345 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٦٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم والشعبي في الحر يتزوج اليهودية والنصرانية ثم يفجر، فقالا: يجلد ولا يرجم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم اور حضرت شعبی سے اس آزاد شخص کے بارے میں مروی ہے جو یہودی عورت اور عیسائی عورت سے شدی کرتا ہے پھر بدکاری کرلیتا ہے ان دونوں حضرات نے فرمایا: اسے کوڑے مارے جائیں گے اور سنگسار نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30665]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30665، ترقيم محمد عوامة 29345)
حدیث نمبر: 29346 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٦٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن زمعة عن ابن طاوس عن أبيه أنه كان لا يرى أن يحصن الحرَ إلا الحرةُ المسلمة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن طاؤس فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت طاؤس رائے رکھتے تھے کہ آزاد آدمی کو آزاد مسلمان عورت کے علاوہ کوئی عورت محصن نہیں بنا سکتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30666]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30666، ترقيم محمد عوامة 29346)
حدیث نمبر: 29347 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٦٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن أبي بكر بن عبد اللَّه ابن أبي مريم عن علي بن أبي طلحة عن كعب أنه أراد أن يتزوج يهودية أو نصرانية ⦗٤٨٦⦘ فسأل النبي صلى الله عليه و آله وسلم عن ذلك، فنهاه عنها وقال:"إنها لا تحصنك" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طلحہ فرماتے ہیں کہ حضرت کعب نے کسی یہودی یا عیسائی عورت سے شادی کرنے کا ارادہ کیا تو آپ نے اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں اس سے منع فرما دیا: اور فرمایا: بیشک وہ تجھے محصن نہیں بنا سکتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30667]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30667، ترقيم محمد عوامة 29347)
حدیث نمبر: 29348 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٦٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر أنه كان لا يرى مشركة محصنة (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما مشرکہ عورت کو پاکدامن نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30668]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30668، ترقيم محمد عوامة 29348)
حدیث نمبر: 29349 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٦٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع بن الجراح عن سفيان عن موسى بن عقبة عن نافع عن ابن عمر قال: من أشرك باللَّه فليس بمحصن (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: جس نے اللہ کے ساتھ شریک ٹھہرایا تو وہ محصن نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30669]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30669، ترقيم محمد عوامة 29349)
حدیث نمبر: 29350 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٦٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن أنه كان يقول: إذا تزوجها وهو غير مسلم لم تحصنه، حتى يطأها في الإسلام.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یونس فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری فرمایا کرتے تھے: جب آدمی ایک عورت سے شادی کرے درآنحالیکہ وہ غیر مسلم ہو تو اس نے اس کو محصن نہیں بنایا یہاں تک کہ وہ اس سے اسلام میں وطی کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30670]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30670، ترقيم محمد عوامة 29350)