☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو مسجدوں میں سزائوں کے قائم کرنے کو مکروہ سمجھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحدود← جو مسجدوں میں سزائوں کے قائم کرنے کو مکروہ سمجھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 29239 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٥٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن أشعث عن فضيل عن ابن معقل (١) أن رجلًا جاء إلى علي فساره فقال: يا قنبر أخرجه من المسجد فأقم عليه الحد (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن مغفل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اس نے آپ سے سرگوشی کی آپ نے فرمایا: اے قنبر! اس کو مسجد سے باہرلے جاؤ اور اس پر حد قائم کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30553]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30553، ترقيم محمد عوامة 29239)
حدیث نمبر: 29240 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٥٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن قيس بن مسلم عن طارق بن شهاب أن عمر أتي برجل في شيء فقال: أخرجاه من المسجد (فأخرجاه) (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طارق بن شھاب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کے پا س کسی سزا کے معاملہ میں ایک آدمی لایا گیا، تو آپ نے فرمایا: اس کو مسجد سے باہر لے جاؤ پس وہ دونوں اس شخص کو باہر لے گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30554]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30554، ترقيم محمد عوامة 29240)
حدیث نمبر: 29241 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٥٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن محمد بن عبد اللَّه (بن الشعيثي) (١) عن العباس بن عبد الرحمن عن حكيم بن حزام قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا تقام الحدود في المساجد ولا يستقاد فيها" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکیم بن حزام فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مسجدوں میں حدود قائم نہیں کی جائیں گی اور نہ ہی ان میں قصاص لیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30555]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30555، ترقيم محمد عوامة 29241)
حدیث نمبر: 29242 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٥٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مبارك عن ظبيان بن (صبيح) (١) قال: قال ابن مسعود: لا تقام الحدود في المساجد (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ظبیان بن صبیح فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود نے ارشاد فرمایا: مسجدوں میں حدود قائم نہیں کی جائیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30556]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30556، ترقيم محمد عوامة 29242)
حدیث نمبر: 29243 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٥٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن ليث (عن مجاهد) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد اور حضرت عامر ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا: صحابہ مسجدوں میں حدود قائم کرنے کو مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30557]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30557، ترقيم محمد عوامة 29243)
حدیث نمبر: 29244 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٥٥٩ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن عطاء أنه كره، أو كان يكره الجلد في المساجد] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے مسجد میں کوڑے مارنے کو مکروہ سمجھا یا مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30559]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30559، ترقيم محمد عوامة 29244)
حدیث نمبر: 29245 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٥٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن إسماعيل عن عمرو بن دينار عن طاوس رفعه قال: لا تقام ⦗٤٦٤⦘ الحدود في المساجد (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن دینار فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس نے مرفوعاً بیان کیا ہے: مسجدوں میں حدود قائم نہیں کی جائیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30560]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30560، ترقيم محمد عوامة 29245)
حدیث نمبر: 29246 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٥٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (إسرائيل) (١) عن عيسى بن أبي (عزة) (٢) عن الشعبي قال: شهدته و (ضرب) (٣) رجلًا افترى على رجل في قميص، ولم يضربه في المسجد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عیسیٰ بن ابو عزہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت شعبی کے پاس حاضر تھا، آپ نے ایک آدمی کو مارا جس نے کسی آدمی پر قمیص کے بارے میں جھوٹی تہمت لگائی تھی اور آپ نے اسے مسجد میں نہیں مارا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30561]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30561، ترقيم محمد عوامة 29246)
حدیث نمبر: 29247 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٥٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن محمد بن خالد (الضبي) (١) عن مكحول قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"جنبوا مساجدكم إقامة حدودكم" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنی مسجدوں کو اپنی حدود کے قائم کرنے سے دور رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30562]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30562، ترقيم محمد عوامة 29247)
حدیث نمبر: 29248 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٥٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن يمان عن سفيان عن جابر عن أبي الضحى عن (مسروق) (١) قال: للمسجد حرمة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الضحی فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق نے ارشاد فرمایا: مسجد کا ایک حرمت و احترام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30563]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30563، ترقيم محمد عوامة 29248)
حدیث نمبر: 29249 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٥٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن يمان عن سفيان عن جابر عن أبي الضحى أنه كره الضرب في المسجد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الضحی نے مسجدوں میں مارنے کو مکروہ سمجھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30564]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30564، ترقيم محمد عوامة 29249)