☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
المثلة في القتل
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الديات← المثلة في القتل
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 14
Hadith No.: 28506 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٩٧٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن مغيرة عن شباك عن إبراهيم عن هنئ بن (النويرة) (١) عن علقمة عن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:" (أعف الناس قتلة) (٢) أهل الإيمان" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قتل میں سب سے زیادہ عمدگی برتنے والے اہل ایمان ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29769]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29769، ترقيم محمد عوامة 28506)
Hadith No.: 28507 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٩٧٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن الأعمش عن إبراهيم (عن علقمة) (١) أنه على ابن مكعبر وقد قطع زياد يديه ورجليه، فقال: سمعت عبد اللَّه يقول: (إن) (٢) أعف الناس قتلة أهل الإيمان (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ کا گزر علی رضی اللہ عنہ بن مکعبر کے پاس سے ہوا اس حال میں کہ زیاد نے اس کے دونوں ہاتھ اور پاؤں کا ٹ دیے تھے اس پر آپ نے فرمایا: میں نے حضرت عبداللہ بن مسعود کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے کہ قتل میں سب سے زیادہ عمدگی برتنے والے اہل ایمان ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29770]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29770، ترقيم محمد عوامة 28507)
Hadith No.: 28508 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٩٧٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن خالد عن أبي قلابة عن أبي الأشعث عن شداد بن أوس رفعه قال:"إن اللَّه كتب الإحسان على كل شيء، (فإذا) (١) قتلتم فأحسنوا (القتل) (٢) " (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شداد بن اوس مرفوعاً بیان کرتے ہیں کہ یقینا اللہ رب العزت نے ہر چیز پر اچھا برتاؤ فرض کردیا ہے پس جب تم قتل کرو تو احسن انداز میں قتل کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29771]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29771، ترقيم محمد عوامة 28508)
Hadith No.: 28509 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٩٧٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مسلمة بن نوفل عن صفية بنت ⦗٢٨٥⦘ المغيرة بن شعبة (قالت) (١) : نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن المثلة (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت صفیہ بنت مغیرہ بن شعبہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مثلہ کرنے سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29772]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29772، ترقيم محمد عوامة 28509)
Hadith No.: 28510 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٩٧٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن خالد عن أبي قلابة عن أبي الأشعث عن شداد بن أوس رفعه قال:"إن اللَّه كتب عليكم الإحسان في كل شيء، فإذا قتلتم فاحسنوا (القتلة) (١) ، وإذا ذبحتم فأحسنوا الدبح" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو الاشعث فرماتے ہیں کہ حضرت شداد بن اوس نے مرفوعا بیان کیا ہے کہ یقینا اللہ رب العزت نے ہر چیز پر اچھا برتاؤ کرنا فرض کیا ہے پس جب تم قتل کرو تو احسن انداز میں کرو اور جب تم ذبح کرو تو احسن انداز میں ذبح کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29773]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29773، ترقيم محمد عوامة 28510)
Hadith No.: 28511 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٩٧٧٤ - حدثنا أبو بكر (قال: حدثنا وكيع) (١) قال: حدثنا المسعودي عن سلمة بن كهيل عن إبراهيم عن علقمة عن عبد اللَّه قال: أعف الناس قتلة أهل الإيمان (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود نے ارشاد فرمایا: قتل میں سب سے زیادہ عمدگی برتنے والے اہل ایمان ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29774]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29774، ترقيم محمد عوامة 28511)
Hadith No.: 28512 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٩٧٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن محمد بن إسحاق عن (بكير) (١) بن عبد اللَّه بن الأشج عن (عبيد بن تعلى) (٢) قال: غزونا أرض الروم ومعنا أبو أيوب الأنصاري صاحب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وعلى الناس عبد الرحمن بن خالد بن الوليد في زمان معاوية، فبينا نحن عنده إذ أتاه رجل فقال: أتي الأمير، (آنفًا) (٣) بأعلاج أربعة فأمر بهم (فصبروا) (٤) يرمون بالنبل حتى قتلوا، قال: فقام أبو أيوب فزعًا حتى ⦗٢٨٦⦘ أتى عبد الرحمن فقال: (أصبرتهم؟) (٥) لقد سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ينهى عن صبر البهيمة، وما أحب (أني صبرت) (٦) دجاجة وأن لي كذا وكذا، (قال) (٧) : فأعظم ذلك، فدعا عبد الرحمن بغلمان له (أربعة) (٨) فأعتقهم مكان الذي صنع (٩) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبید بن تعلی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ روم کے علاقہ میں جہاد کرنے کے لیے گئے اور رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابی حضرت ابو ایوب انصاری بھی ہمارے ساتھ تھے۔ اور حضرت معاویہ کے زمانے میں لوگوں پر حضرت عبدالرحمن بن خالد بن ولید امیر تھے۔ ہم آپ کے پاس تھے کہ ایک آدمی آپ کے پاس آیا اور کہنے لگا: ابھی امیر کے پاس چار گاؤ خر لائے گئے۔ تو اس نے حکم دیا اور ان کو بغیر چارہ کھلائے باندھ دیا گیا۔ ان کو تیر مارے گئے یہاں تک کہ ان کو مار دیا۔ راوی کہتے ہیں حضرت ابو ایوب انصاری گھبرا کر اٹھے یہاں تک کہ آپ حضرت عبدالرحمن کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: کیا تم نے ان جانوروں کو چارہ کھلائے بغیر ہی باندھے رکھا؟ البتہ تحقیق میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جانور کو بھوکا پیاسا قید میں رکھنے سے منع فرمایا۔ اور میں پسند نہیں کرتا کہ میں ایک مرغی کو بھوکا پیاسا قید میں رکھوں اور مجھے اس کے بدلے میں اتنا اور اتنا مال ملے پس یہ تو بہت بڑامعاملہ ہے اس پر حضرت عبدالرحمن نے اپنے چار غلاموں کو بلایا اور اپنے اس فعل کے بدلے ان چاروں کو آزاد کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29775]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29775، ترقيم محمد عوامة 28512)
Hadith No.: 28513 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٩٧٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا (شعبة) (١) عن عدي ابن ثابت عن عبد اللَّه بن يزيد قال: نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن المثلة (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن یزید فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مثلہ کرنے سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29776]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29776، ترقيم محمد عوامة 28513)
Hadith No.: 28514 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٩٧٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عفان قال: حدثنا همام عن قتادة عن الحسن عن هياج بن عمران البرجمي (عن) (١) عمران بن حصين وسمرة بن جندب قال: نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن المثلة (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمران بن حصین اور حضرت سمرہ بن جندب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مثلہ کرنے سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29777]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29777، ترقيم محمد عوامة 28514)
Hadith No.: 28515 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٩٧٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن عطاء عن عبد اللَّه بن حفص عن يعلى بن مرة قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"قال اللَّه: لا تمثلوا بعبادي" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یعلی رضی اللہ عنہ بن مرہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ رب العزت نے فرمایا ہے کہ ان کو مثلہ مت بناؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29778]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29778، ترقيم محمد عوامة 28515)
Hadith No.: 28516 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٩٧٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (١) أبو الأحوص عن منصور عن طلق بن حبيب في قوله: ﴿فَلَا يُسْرِفْ فِي الْقَتْلِ﴾ [الإسراء: ٣٣] ، قال: أن (تقتل) (٢) غير قاتلك، أو تمثل بقاتلك.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت طلق بن حبیب نے اللہ رب العزت کے قول { فَلاَ یُسْرِفْ فِی الْقَتْلِ } کی تفسیر یوں بیان فرمائی: کہ تم قاتل کے علاوہ کسی اور کو قتل کرو یا تم اپنے قاتل کو مثلہ بنادو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29779]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29779، ترقيم محمد عوامة 28516)
Hadith No.: 28517 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٩٧٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن خصيف عن سعيد ابن جبير ﴿فَلَا يُسْرِفْ فِي الْقَتْلِ﴾: (قالا) (١) : أن يقتل اثنين بواحد.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت خصیف فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر نے اللہ رب العزت کے قول { فَلاَ یُسْرِفْ فِی الْقَتْلِ } کی تفسیر یوں بیان فرمائی کہ دو لوگوں کو ایک کے بدلے قتل کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29780]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29780، ترقيم محمد عوامة 28517)
Hadith No.: 28518 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٩٧٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن علقمة بن مرثد عن سليمان بن بريدة عن أبيه قال: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم إذا بعث سرية قال:"لا تمثلوا" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت بریدہ فرماتے ہیں کہ رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کوئی لشکر بھیجتے تو ارشاد فرماتے: تم مثلہ ہرگز مت کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29781]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29781، ترقيم محمد عوامة 28518)
Hadith No.: 28519 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٩٧٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عقبة بن خالد السكوني عن موسى بن محمد ابن إبراهيم قال: حدثني أبي عن أبي سعيد قال: نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أن يمثل بالبهائم (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جانوروں کو مثلہ کرنے سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29782]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29782، ترقيم محمد عوامة 28519)